اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے محمد پور میں راشٹریہ علماء کونسل کی پول کھول ریلی میں عوام کا امڑا سیلاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 23 January 2017

اعظم گڑھ کے محمد پور میں راشٹریہ علماء کونسل کی پول کھول ریلی میں عوام کا امڑا سیلاب!



®ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
محمد پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جنوری 2017) ترقی کا نعرہ دینے والی سماجوادی سرکار گزشتہ پانچ سالوں سے صرف بربادی کی سیاست کر رہی ہے وکاس اور کام بولتا ہے جیسے بہکانے والے نعرے سے اب ان کی حقیقت کی چھپنے والی نہیں ہے سماجوادی حکومت میں صرف غنڈوں ، زمین مافیاؤں،ٹھکیداروں اور سرکار میں موجود نیتاؤں کا فائدہ ہوا ہے 500 سے اوپر فرقہ وارانہ فساد، ہزاروں عصمت دری ،سینکڑوں قتل اور انگنت دیگر جرائم سے صرف عوام اور صوبے کی بربادی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی نے راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ کی جانب سے منعقدہ ’پول کھول ریلی ‘ سے خطاب کے دوران کیا مولانا آج ایک عظیم الشان ریلی کو خطا ب کر رہے تھے مولانا عامررشادی نے مزید کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی نے صوبے میں ترقیاتی کام کرواتی تو آج اسے ’فیملی ڈرامے ‘ کی ضرورت نہ پڑتی اور نہ ہی اسے کانگریس کی بیساکھی کی ضرورت پیش آتی.
سماجوادی پارٹی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اپنے انتخابی منشورمیں مسلمانوں سے 16وعدے کئے تھے ۔جن میں اٹھارہ فیصد ریزرویشن، بے گناہوں کی رہائی جیسے وعدے سر فہرست تھے  مولانا عامر رشادی مدنی نے سماجوادی پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہاریزرویشن کے نام پر سپا سرکار نے نہ صرف صوبے کے مسلمانوں کوبیوقوف بنایا ہے ،بلکہ سپا نے صوبے کے ہندؤں کو بھی ریزرویشن کے نام پر بیوقوف بنایا ہے ۔17پچھڑی برادریوں کوشیڈول کاسٹ میں شامل کرنے کی بات(پرستاؤ) ان برادریوں کو صرف بیوقوف بنانے کیلئے ایک شوشہ ہے اس پرستاؤ کی کوئی قانونی حیثیت ہے ہی نہیں، کیونکہ یہ پرستاؤ غیر قانونی ہے بڑے افسوس کی بات تو یہ ہیکہ ان 17پچھڑی برادریوں میں سپا سرکار سے ایک بھی مسلم پچھڑی برادری کا نام نہیں جوڑا جاسکا۔سپا سرکار کے اس عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ سماجوادی پارٹی کے نزدیک مسلمانوں کی کوئی وقعت نہیں ہے مولانا عامر رشادی نے جوش سے لبریز پارٹی کارکنان سے خطاب میں مزید کہا کہ سپا سربراہ کے گڑھ میں بھاجپا کے اتر پردیش صدر کیشو پرساد موریہ کہتے ہیں کہ اعظم گڑھ آتنک واد کا مرکز ہے بھاجپا لیڈرنے اعظم گڑھ کو آتنک کا گڑھ کہہ کر پورے اعظم گڑھ کے باشندوں کو دہشت گرد بتا دیا لیکن افسوس سماجوادی پارٹی کا کیشو پرساد موریہ کے خلاف نہ تو کوئی بیان آتا ہے اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی کاروائی کرتی ہے، جبکہ علماء کونسل کیشو پرساد موریہ کے خلاف شدیدردعمل پیش کرتی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرواتی ہے علماء کونسل کے قومی صدر نے سماجوای پارٹی کے علاوہ بی ایس پی ، بے جے پی اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نوٹ بندی کر کے غریب اور عام عوام کی کے پیٹ پر لات ماری ہے وہیں بسپا کو نشانہ بناتے ہوئے عامر رشادی نے کہا کہ بسپا صوبے میں اپوزیشن میں ہے لیکن اس نے عوام کے حق کیلئے ایک بار بھی آواز بلند نہیں کی ۔جبکہ کانگریس ابھی تک متبادل کی تلاش میں بھٹک رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکرصوبے کے عوام راشٹریہ علماء کونسل کی جانب ایک امید بھری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے خطاب کے دروان یوپی الیکشن میں یکساں نظریات والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی جانب بھی اشارہ کیا عظیم الشان ’پول کھول ریلی ‘ سے را شٹریہ علماء کونسل جنرل سیکرٹری مولانا طاہر مدنی ، پردیش صدر ٹھاکر انل سنگھ ،مولانا شہاب اختر، شکیل احمد، نورالھدیٰ، طلحہ رشادی، ظفر عالم نے بھی ریلی سے خطاب کیا اس موقع پر سیکڑوں لوگوں نے دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت حاصل کی ۔جن میں لئیق احمد ،محمد شاہ عالم ،مرز ا مسعود بیگ،شاہ زماں خان(نیر) کے نام قابلِ ذکر ہیں۔