اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ترقیاتی بلاک سمریاواں کے مدرسہ دینیہ مونڑاڈیہہ بیگ میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر رنگارنگ پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 30 January 2017

ترقیاتی بلاک سمریاواں کے مدرسہ دینیہ مونڑاڈیہہ بیگ میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر رنگارنگ پروگرام منعقد!



® سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمریاواں/ سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 30/جنوری 2017) ترقیاتی بلاک سمریاواں کے مدرسہ دینیہ مونڑاڈیہہ بیگ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بشیر احمد قاسمی سابق صدر جمعیتہ علماء سنت کبیر نگر نے کی اور نظامت کے فرائض محمد سلمان عارف ندوی مدیر تحریر ادبی میگزین نئی روشنی وکارگزار صدر یوا سنگھرش سمیتی سنت کبیر نگر نے انجام دیئے اپنے خصوصی خطاب میں مفتی محمد رضوان قاسمی قنوجی نے یوم جمہوریہ وجنگ آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہمارے ملک کی آزادی کی تحریک میں علماء کرام کی ناقابل فراموش قربانیاں رہی ہیں اگر جنگ آزادی میں ہمارے علماء نے بڑھ چڑھ کر حصہ نہ لیا ہوتا تو ہمارا ملک آزاد نہ ہوا ہوتا اور آج ہم جمہوریت کا یہ جشن نہ منا رہے ہوتے" انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پر انگریزوں نے اپنی شاطرانہ چال پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر چلتے ہوئے قبضہ کر لیا اور ہندوستانی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ نے لگے اور طرح طرح کی سزائیں دینے لگے تو ملک میں بغاوت پھیل گئی اور ہر طرف سے ہندوستان چھوڑو تحریک کی آوازیں بلند ہونی شروع ہوگئیں انگریزوں نے اس آواز کو دبانے میں اپنا پورا زور لگادیا کتنوں کو پھانسی پر لٹکایا زندہ جلوایا گولیوں سے بھون دیا، کالے پانی میں قید کردیا، جن میں اکثریت ہمارے علماء کرام کی رہی آخر کار مجبور ہوکر انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا اور یوں پندرہ اگست 1947 کو بھارت دیش آزاد ہوگیا ملک کی آزادی کے بعد ہمارے اسلاف نے غوروفکر کیا کہ ملک پر ایک ایسا قانون نافذ کیا جائے جو کہ ہر مذہب کے حقوق کی رعایت کرے جس کے لئے دستور ساز کمیٹی نے ایک جمہوری قانون پاس کیا جس کو آج ہی کے دن یعنی 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا جس کی خوشی میں آج کے جشن منایا جاتا ہے.
مدرسہ ہذا کے طلبہ و طالبات نے تحریک آزادی پر مبنی انگریزی، ہندی و اردو زبانوں میں تقاریر و مکالمات پیش کیا محمد صادق، محمد ریحان، محمد سعد، محمد شعبان وغیرہ نے مکالمے پیش کئے جبکہ دیگر طلبہ نے مختلف زبانوں میں تقریریں، ترانے اور مقالات پیش کرکے سامعین کے دل موہ لئے، انگریزی تقریر شمع پروین، ہندی تقریر عائشہ خاتون، اردو تقریر محمد اشرف، محمد آصف، محمد اسعد، علیم النساء وغیرہ نے پیش کئے.
اس موقع پر عبداللہ قاسمی، حفظ الرحمن ندوی، فدا حسین قاسمی، مشتاق احمد پردھان، حافظ انعام اللہ، حافظ محمد سعد، ماسٹر بدر عالم، قاری طاہر حسین وغیرہ خاص طور پر موجود رہے.