اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایک مجلس کی تین طلاق تین طلاق ہے قرآن سے ثابت ہے حکومتیں آتی ہیں اور جاتی رہینگی لیکن اگر کوئی چاہے کہ اللہ کے حکم کو توڑدے تو ایسا نہیں ہوسکتا: مفتی محمد راشد اعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 24 February 2017

ایک مجلس کی تین طلاق تین طلاق ہے قرآن سے ثابت ہے حکومتیں آتی ہیں اور جاتی رہینگی لیکن اگر کوئی چاہے کہ اللہ کے حکم کو توڑدے تو ایسا نہیں ہوسکتا: مفتی محمد راشد اعظمی


® محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/فروری 2017) کل بروز جمعرات تفظ سنت کانفرنس کا انعقاد رحمت کالونی شیرواں بازار سرائے میر اعظم گڑھ میں منعقد ہوا جسکی سرپرستی مولانا شاھد القاسمی اور صدارت مولانا عبدالشید مظاہری نے کی کانفرس کا آغاز حافظ شمیم کی تلاوت سے ہو ا جبکہ نذرانہ عقیدت قاری محمود بلیاوی نے پیش کیا مقرر خصوصی مفتی راشد صاحب اعظمی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنی چاہئے اور ہمارے سامنے چار اصول ہیں کتاب اللہ، سنت رسول اللہ، اجماع اور قیاس اسی کے مطابق ہمیں عمل کرنا چاھئے مفتی صاحب نے کہا کہ ایک مجلس کی تین طاق تین واقع ہوتی ہے یہ قرآن سے ثابت حکومت اور ایک نو وجود فرقہ جو اس کے خلاف دعویٰ کرتا ہے ہرگز یہ کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ یہ اللہ کا حکم اور اللہ کے حکم کو کوئی  نہیں توڑ سکتا اس کے علاوہ مولانا افضل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں سنت کو زندہ کرنا چاھئے اور فرائض واجبات سنن یہ سب ہمارے لئے انٹی وائرس کی طرح ہے جو ہم کو فحش اور منکرات سے روکتی ہے مولانا انور داودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تک جو یہ دین اسلام پہونچا ہے اس میں صحابہ کرام کا ہی واسطہ ہے ہمیں اللہ اور اس کے رسول کے حکم مطابق اور صحابہ کرام کی زندگیوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاھئے آخیر میں مولانا عبد الرشید مظاھری نے کہا کہ یہ جلسہ جلوس فالتو نہیں بلکہ عین دین اسلام کے مطابق ہے اس پروگرام دیگر علمائے کرام اور کافی تعداد میں علاقے کے لوگ موجود تھے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے محمد امجد، حافظ محمد یوسف، ابوذر، انظر فیضی، سیف اللہ، محمد شارق، محمد احسن، شفیع اللہ سیفی صدیقی وغیرہ نے کافی محنت کی پروگرام کے آخیر میں اس کانفرنس کے کنوینر محمد امجد نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا.