اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارِ ارقم پبلک اسکول کے پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی اور اسکول کی سالانہ تعلیمی رپورٹ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 21 March 2017

دارِ ارقم پبلک اسکول کے پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی اور اسکول کی سالانہ تعلیمی رپورٹ!


® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 21/ مارچ 2017) دارِ ارقم پبلک اسکول کی جانب سے بروز سنیچر بعد نماز مغرب ساگر پیلس نزد سٹہ چوک، مالیر کوٹلہ میں پانچ حفاظ طلباء کی دستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں شہر وبیرون شہر کے نامور علمائے کرام تشریف لائے تھے، جس کی صدارت مفتی اعظم پنجاب مفتی ارتقاء الحسن کاندھلوی نے فرمائی، اور مہمان خصوصی کے طور پر محمد خالد تھند صاحب، مفتی محمد ثاقب قاسمی استاذ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ اور مفتی عبد العزیز قاسمی استاذ دارالعلوم فاروقیہ دیوبند مدعو کئے گئے تھے، پروگرام کا آغاز اسکول کے طالب علم محمد مصطفی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا اسکے بعد محمد اکرام نے دل کش آواز میں نعت نبی گنگنایا، اناؤنسری مفتی عبد الملک قاسمی نے کی، حافظ بننے والے پانچ طلبہ جن کے نام محمد دلشاد، محمد عاقب، محمد ثاقب، محمد حارث اور محمد اسامہ ہیں جنہوں نے قاری محمد عارف کی نگرانی میں اپنا حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے، اس پروگرام میں اسکول کے چھوٹے چھوٹے اور معصوم بچوں نے بہت ہی عمدہ مکالمے، نعت نبی، قرآن کریم کی تلاوت اور اسکے انگلش اور اردو کے ترجمے، عربی اور اردو کی تقریریں، ناصحانہ گفتگو اور مزاحیہ باتیں پیش کیں، آخر میں اسکول کا سالانہ تعلیمی رپورٹ اسکول کے ناظم مفتی عبد الملک قاسمی نے پیش کیا، سب درجات کے طلباء کو مفتی اعظم پنجاب کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا، اس پروگرام میں شہر واطراف کے کافی لوگ آئے تھے خواتین بھی کثیر تعداد میں آئیں تھیں جن کیلئے پردہ کا معقول انتظام تھا، آخر میں مفتی رقی کا خطاب ہوا اور پھر دعا ہوئی، واضح رہے کہ اس پروگرام میں دار ارقم پبلک اسکول کے تمام اساتذہ، مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے کچھ اساتذہ، عربیہ حفظ القرآن الیمینٹری اسکول مالیر کوٹلہ کے مایہ ناز اور جید استاذ حافظ صابر عالم سمیت شہر کے معزز لوگ موجود تھے.