اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ شیخ الہند کے طالب علم محمد عاقب اعظمی کا داخلہ جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی میں ہونے پر اساتذہ سمیت طلبہ نے کیا خوشی کا اظہار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 25 March 2017

جامعہ شیخ الہند کے طالب علم محمد عاقب اعظمی کا داخلہ جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی میں ہونے پر اساتذہ سمیت طلبہ نے کیا خوشی کا اظہار!


® ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں واقع جامعہ شیخ الہند دن بہ دن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے اس کے چلتے آج جب جامعہ کے اساتذہ و ذمہ داران کو یہ اطلاع پہنچی کہ جامعہ کے طالب علم محمد عاقب ابن محمد صابر مرحوم رہائشی منجیرپٹی سرائے میر اعظم گڑھ کا داخلہ جامعہ شیخ الہند کے عالمیت کی سند پر جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی میں ہو گیا اس خبر کو سنتے ہی جملہ اساتذہ و ذمہ داران سمیت طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.
آئی این اے نیوز نمائندہ نے جب جامعہ کے ناظم مولانا فرقان بدرقاسمی سے اس سلسلے میں گفتگو کی تو حضرت ناظم صاحب نے گفتگو کے دوران کہا کہ محمد عاقب اعظمی جامعہ کا ایک نیک اور سلیقہ مند محنتی طالب علم تھا اور اساتذہ کی دعاء اور اس کی محنت رنگ لائی جس کا نتیجہ آج محمد عاقب اعظمی جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید کی عالمیت کی سند پر جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ ہے یہ جامعہ کی مقبولیت کی دلیل ہے اور جامعہ کے لئے نیک نامی کا باعث ہے، ہم محمد عاقب سلمہ کو اساتذہ و ذمہ داران سمیت جامعہ کی طرف سے مبارکباد دیتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے اس چھوٹی سی عمارت جامعہ شیخ الہند کو اتنی بڑی مقبولیت سے نوازا.