اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسة الاصلاح سرائے میر میں محمد اشرف بندرا بازار نے سیکریٹری الیکشن میں 25 ووٹ سے جیت حاصل کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 29 July 2017

مدرسة الاصلاح سرائے میر میں محمد اشرف بندرا بازار نے سیکریٹری الیکشن میں 25 ووٹ سے جیت حاصل کی!


رپورٹ: ریان احمد اصلاحی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/ جولائی 2017) مدرسۃ الاصلاح ملک کی مشہور و معروف ادارہ میں آج بروز سنیچر سیکریٹری برائے دارالمعلومات کیلئے انتخاب عمل میں آیا، جس کے امیدوار درجہ ششم عربی سے محمد اشرف بن حافظ صلاح الدین بندرا بازار اور درجہ ہفتم عربی سے عبداللہ پورہ ناظر رہے طلبہ نے انتہائی خوشی کے ساتھ ووٹ ڈالا، جنمیں 269 ووٹ پڑے ان میں سے محمد اشرف 147 ووٹ لینے میں کامیاب رہے وہیں عبد اللہ نے 122 ووٹ حاصل کیا۔
واضح رہے مدرسۃ الاصلاح میں دارالمعلومات سے متصل ذمہ داریوں کو طلبہ ہی سنبھالتے ہیں یہ مدرسہ سے بے انتہا محبت کی علامت ہے یہ چیز تمام ہی طلبہ کے اندر ہونی چاہیئے خواہ کسی بھی ادارہ سے تعلق رکھتے ہوں، اور اسکا با ضابطہ الیکشن ہوتا ہے جسمیں درجہ ششم اور درجہ ہفتم کے طلبہ امیدوار ہوتے ہیں اور درجہ چہارم سے درجہ ہشتم عربی تک کے تمام طلبہ ووٹ ڈالتے ہیں، درجہ اول تا درجہ سوم عربی کے ہر شیکسن سے دو طلبہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت الیکشن انتظامیہ دیتی ہے جس کے موجودہ صدر شیخ التفسیر مشفق استاذ حضرت مولانا عمر اسلم اصلاحی صاحب ہیں.
امسال محمد اشرف بندرا بازار نے عبد اللہ پورہ ناظر کو 25 ووٹ سے شکست دی، برادر محترم سے امید ہے کہ جس طرح انھوں نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اسی طرح ہم تمام ہی طلبہ کے  مطالعہ میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے کچھ وسائل بھی بروئے کار لائیں گے، اللہ سے دعا ہے تمام ذمہ داران مدرسہ اور مشفق اساتذہ کا سایہ ہم پر تا حیات رہے۔ آمیــــن ۔