اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نیشنل گولڈ میڈلسٹ محمد اعجاز کا ان کے آبائی گاؤں گھڑسرا میں ہوا زبردست استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 30 July 2017

نیشنل گولڈ میڈلسٹ محمد اعجاز کا ان کے آبائی گاؤں گھڑسرا میں ہوا زبردست استقبال!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/جولائی 2017) سگڑی مقامی تحصیل علاقے کے گھڑسرا رہائشی نیشنل گولڈ میڈلسٹ محمد اعجاز کو ممبرا اسپورٹس کی جانب سے تھانے مہاراشٹر کا صدر منتخب ہونے پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کا نظارا دیکھنے کو ملا، آج جب  اپنے گھر پہنچے محمد اعجاز کا بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر سفیان خان کی قیادت میں گاؤں کے نوجوانوں نے زور دار استقبال کیا.
محمد اعجاز نے کہا کہ کبڈی کے میدان میں نوجوانوں کے پاس بے پناہ امکانات ہیں، ادارے میں نوجوانوں کو تربیت دی جاتی ہے، جس سے نوجوان پیراملٹری، ریلوے سمیت کئی سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں.
محمد اعجاز نے کہا کہ مہاراشٹر میں 18 بچوں کو سرکاری نوکریوں میں جگہ مل رہی ہے، وہیں کوشش کر اتر پردیش سے 12 بچوں کے لئے بھی کوٹہ سرکاری نوکری میں فراہم کرایا ہے، یہی نہیں ادارے کی طرف سے ہر بچوں کو ہر ماہ پندرہ سو روپیہ کے علاوہ بچوں کا ایڈمشن ہونے کے بعد ادارے کی جانب سے کھانے کپڑے ادویات بھی دی جاتی ہے. محمد اعجاز نے کہا کہ نوجوان جہاں کبڈی سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ہے، وہیں کام میں بھی 5 فیصد سرکاری کوٹہ کا بھی فائدہ ملے گا. اس موقع پر ابو سعد، عمران، ندیم، خالد، منور، سلمان خان، بھٹو، شرف الدين، عمران، نذیر، ندیم احمد، نیپالی، محمد خالد، پنالال، محمد خالد، اشرف خان، كالیكا یادو وغیرہ موجود تھے.