اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے امارت شرعیہ آکر توبہ کی، تجدید ایمان کے بعد وہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے : مفتی امارت شرعیہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 31 July 2017

وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے امارت شرعیہ آکر توبہ کی، تجدید ایمان کے بعد وہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے : مفتی امارت شرعیہ


رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھلواری شریف /پٹنہ(آئی این اے نیوز 31/جولائی 2017) حکومت بہار کے وزیر برائے اقلیتی فلاح خورشید احمد عرف فیروز عالم نے اپنے غیر شرعی بیان پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے امارت شرعیہ آکر مفتی امارت شرعیہ مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی صاحب اور دیگر علماء کرام کے سامنے اپنی غلطیوں پر توبہ و استغفار کیا اور ایمان کی تجدید کی اور کلمہ شہادت پڑھا۔
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایسے الفاط کا استعمال کیا تھا جسے لیکر مولانا سہیل احمد قاسمی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں فتویٰ جاری کیا تھا.
مفتی امارت شرعیہ مولانا سہیل احمد قاسمی نے کہاکہ وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم توبہ و استغفار اور دوبارہ کلمہ شہادت پڑھ لینے کے بعد اب وہ مسلمان ہیں، اس لیے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی توبہ کو قبول کرے اور آیندہ ایمان اور اسلام پر ثابت قدم رکھے۔
امارت شرعیہ کی طرف سے ان کے نئے منصب وزیر اقلیتی فلاح کی ذمہ داریوں کی آدائیگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کی جائز مساعی میں تعاون کا یقین دلایا گیا ۔