اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وندے ماترم نہ گانے سے کوئی غدار نہیں ہو جاتا: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 30 July 2017

وندے ماترم نہ گانے سے کوئی غدار نہیں ہو جاتا: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی



رپورٹ: شہــاب الــدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی(آئی این اے نیوز 30/جولائی2017)مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ وندے ماترم گانا اپنی پسند کی بات ہے اور جو لوگ اسے گانے سے انکار کر رہے ہیں، انہیں غدار نہیں قرار دیا جاسکتا، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نقوی نے کہا "وندے ماترم گانا مکمل طور کسی کی اپنی پسند ہے" جو لوگ گانا چاہتے ہیں، وہ گا سکتے ہیں اور جو گانا نہیں چاہتے وہ نہ گائیں، اس لئے کہ نہ گانے والے کو غدار نہیں بنایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر بنکم چندر چٹو اپادھیائے کی طرف سے لکھا قومی ترانے کی مخالفت کرتا ہے، تو یہ درست نہیں ہے اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے.
واضح ہو کہ مہاراشٹر اسمبلی میں جمعہ کو وندے ماترم گانے کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا، یہاں بی جے پی ممبران اسمبلی نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی زور دار مخالفت کی، کیونکہ وہ ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں وندے ماترم کے گانے کو ضروری بنانے کی مانگ کی مخالفت کر رہے تھے، اسمبلی سے باہر نکل کر وارث پٹھان بھی اسکی مخالفت کرتے نظر آئے۔