اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور و آس پاس کے علاقوں سے حج بیت اللہ کے لئے دیار حرم جانے کاسلسلہ جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 27 July 2017

مبارکپور و آس پاس کے علاقوں سے حج بیت اللہ کے لئے دیار حرم جانے کاسلسلہ جاری!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جولائی 2017) مبارکپور و آس پاس کے علاقوں سے حج بیت اللہ کے لئے دیار حرم جا نے کاسلسلہ لگاتار جاری ہے، یہا ں سے روزآنہ قریب ایک درجن عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں، عام طور سے عازمین حج اپنے گھر سے جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں جو نعت نبی اور نعرہ تکبیر کے سائے میں الجا معۃ الاشرفیہ واقع حافظ ملت کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد بابت پور وارانسی کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں.
گذشتہ دس برس کے مقابلے میں اس سال یہاں سے حج کیلئے جانے والوں کی تعداد کچھ زیادہ ہی نظر آرہی ہے.
مبارکپور و مضافات سے اب تک جو لوگ حج بیت اللہ کے روانہ ہو چکے ہیں اس میں خا ص طور سے معروف خطیب مولانا جاوید چشتی شہیدنگر، الجامعۃ الاشرفیہ کے استاد مولانا رفیع القدر، عبد الخالق انصاری، شمشاد احمد انصاری ملت نگر، محمد صدیق انصاری علی نگر مہدی، حسن پردھان نوادہ، سہیل احمد انصاری، حافظ اخلاق لوہیا، سکینہ بانو زوجہ شاکر علی مرحوم پرانی بستی، نہال احمد انصاری، محمد اعظم انصا ری پورہ خضر اور ظفر احمد انصاری پورہ رانی وغیرہ خاص طور سے شامل ہیں.
روانگی سے قبل عازمین حج کے ذریعہ جہاں لوگو ں سے ملاقات کر کے کہا سنی کی معافی تلافی اور لین دین کاحساب کتاب چلتا رہتا ہے تو دوسری طرف عوامی نمائندگان اور سیاسی و سماجی لیڈران کے ذریعہ حاجیوں سے گلے مل کر اپنی کامیابی، ملک کی وحدت و سالمیت اور امن و امان کے لئے خانہ خدا کے سامنے خصوصی دعا کرنے کی گذارش بھی جاتی ہے، دربار رسالت میں سلام پیش کرنے کی درخواست خاص طور سے کی جاتی ہے جیسے کہ گذشتہ شب جب مولانا محمد جاوید چشتی حج کے لئے گھر سے نکلے تو آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری ان سے ملا قات کے لئے الجامعۃ الاشرفیہ
کے گیٹ پر پہنچ گئے، وہیں سماجوادی پا رٹی کے سا بق ضلع صدر اکھلیش یادو نے اپنے پورے گروپ کے ساتھ آج ابراہیم پور پہنچ کر سابق پردھان جمال احمد  سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی ان سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ دیار حرم میں ملک اور خاص طور سے اتر پردیش میں پنپ رہی فرقہ فرستی اور باہمی نفرت و عداوت کے جراثیم کے خاتمے کے لئے خاص طور سے دعا کریں۔
اس کے علاوہ گذشتہ جمعرات کی شب میں الجامعۃ الا شرفیہ واقع عزیز المساجد اور شہید نگر واقع ماسٹر حاجی مظہر چشتی کی رہائش گاہ پر الوداعی تقاریب کا انعقاد کر کے حاجیوں کی بخیر و عافیت روانگی اور واپسی کی دعا کی گئی ۔
عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے مختلف اسکول و مدارس میں حج تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کر کے عازمین حج کو علماء دین کے ذریعہ ضروری ہدایات دینے کے سا تھ ہی محکمہ صحت کے ذریعہ ٹیکے بھی لگا ئے گئے ۔