اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجانشہید گاؤں میں گزشتہ دنوں سے کوٹا کو لیکر ہو رہی تھی بحث، کامران خان کو ملی آج کوٹے کی ذمہ داری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 31 July 2017

انجانشہید گاؤں میں گزشتہ دنوں سے کوٹا کو لیکر ہو رہی تھی بحث، کامران خان کو ملی آج کوٹے کی ذمہ داری!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/جولائی 2017) جین پور تھانہ علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے کوٹا کو لیکر مدعیٰ بنا ہوا تھا جس میں آج سرکاری عملہ کی موجودگی میں پنچایت منعقد ہوئی تھی، اس کوٹے کے امیدوار ایک عبد اللہ بھائی جن کا سپورٹ سبحان پردھان جی کر رہے تھے اور دوسرے کامران خان بیٹے محمد اسماعیل جو کہ ان کے مخالف تھے.
پنچایت صبح 09:00 سے شروع ہوئی جس میں ووٹنگ کے ذریعہ گاؤں کے ہر آدمی نے اپنا ووٹ ڈال کر اپنے اپنے امیدوار کو سپورٹ کیا جس مین کامران خان نے 90 ووٹ زیادہ ملے، سرکاری عملہ کامران خان کی طرف عام کا رجحان زیادہ دیکھ کر کامران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اور کامران خان نے گاؤں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھالی ہے.
واضح ہو کہ انجانشہید گاؤں کا کوٹا زشتہ کئی سالوں سے پتار میں چل رہا تھا اس کے بعد وہاں سے چھتر پور ٹرانسفر کر دیا گیا جس میں گاؤں کے لوگوں کو غلہ لینے میں کافی دشواریاں ہوتی تھی اسے کے چلتے گاؤں کے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ گاؤں میں ہی کوٹا رہے تو کافی بہتر ہوگا.
موصولہ خبر کے مطابق یہ فیصلہ آج تیسری بار میں یوا اس سے پہلے بھی دو بار عوام کو اکٹھا کیا گیا لیکن کسی نا کسی وجہ سے ملتوی ہو جاتا تھا آج تیسری مرتبہ میٹنگ میں کامران خان کو انجانشہید کوٹے کی ذمہ داری مل گئی ہے.