اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممبئی کے ذمہ داران مساجد سے انتہائی اہم گزارش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 30 August 2017

ممبئی کے ذمہ داران مساجد سے انتہائی اہم گزارش!


از: عبدالرّحمٰن الخبیر(بستوی) اے پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
السلام علیکم
ممبئی اور مضافات میں بارش نے جو قیامت ڈھائی ہے۔یہ عام انسانوں کے لیے بظاہر تو انتہائی تکلیف دہ علامت ہے مگر مومن ہر تکلیف میں راحت اور ہر مشکل میں موقع تلاش کرلیتا ہے۔ اگر ہم صبر و ضبط، تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرکے انتہائی منصوبہ بند انداز میں اس موقع کا استعمال کرے تو ہم برادران وطن کے دل میں اپنا بہترین مقام بنا سکتے ہیں.
ریلوے اسٹیشن،بس اسٹیند، ہائی وے یا وہ تمام جگہ جہاں مسافر اور دیگر افراد بارش سے پریشان کسی چھت کے انتظار میں ہیں ،وہاں کے قریب کی مسجد ہمیں ان کے لیے کھول دینی چاہیے، اور باقاعدہ لاؤڈ اسپیکر سے اردو( اور ممکن ہو تو مراٹھی میں) اعلان کرایا جائے کہ یہ مسجد عام انسانوں کی راحت کے لیے کھلی ہوئی ہے، ہماری تنظیمیں اور جماعتیں بلا اختلاف مسلک و مذہب ان کے لیے کھانے پینے اور راحت کا انتظام کریں، بہت سے مسافروں کی موبائل کی بیٹری ڈاؤن ہو چکی ہیں، ہم ان کے لیے چارجر کا انتظام کرے، ان کے گھر والوں سے رابطہ میں ان کی مد د کریں۔، ان کے لیے مساجد میں ٹھہرنے کا انتظام کرے ، برسات میں بھیگ کر کسی کی طبیعت خراب ہوگئی ہوگی تو ڈاکٹر کا انتظام کیا جائے، سوکھے کپڑے، چھتری یا اس قسم کا انتظام کرکے ہم ہمارے دین کے عالمگیر امن کا پیغام ان کے دل و دماغ میں پیوست کر سکتے ہیں،
میری مساجد کے ذمہ داران سے گزارش ہییکہ مساجد میں غیر مسلموں کو ٹھہرانے کے جواز کے لیے فتوی کا انتظار نہ کریں اور نہ ہی تمام ممبران کے موجودگی میں میٹنگ کرکے اس ایجنڈے کو پاس کرنے کا انتظار کریں، محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ۴ گھنٹے بارش ہونے کی امید ہے،آئیے ہم اس موقع کو اپنے دین کی دعوت ،اخلاق حمیدہ کی مثال پیش کرنے اور برادران وطن کے کام آنے میں استعمال کریں۔