اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسجد اقصٰی اور صہیونیت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 23 December 2017

مسجد اقصٰی اور صہیونیت!

تحریر: مفتی فہیم الدین رحمانی صاحب چیئرمین شیخ الھند ٹرسٹ آف انڈیا
ــــــــــــــــــــــ
آج مسجد اقصٰی کے خلاف یہودیوں کے ارادے نہایت خطرناک ہیں وہ صرف مسجد اقصٰی ہی کو نقصان نہیں پہونچانا چاہتے بلکہ اس کے وجود کو ہی معدوم کر دینا چاہتےہیں اس کے لئے ان کی ناپاک سازشیں اور کوششیں یوں تو عرصۂ دراز سے جاری ہیں مگر اسرائیل کے قیام کےبعد ان میں زبردست تیزی آئی ھے اور جوں جوں وقت بڑھتا جارہا ہے مسجد اقصٰی کےخلاف یہودیوں کے حملے شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ فی زمانہ یہودی ایک طاقتور قوم کی شکل اختیار کر چکے ہیں آج جتنی طاقت یہودیوں کے پاس ہے اتنی طاقت انہیں کسی زمانے میں حاصل نہیں رہی ھے اس وقت ان کے پاس خطرناک قسم کے ہتھیار ہیں جن میں (بعض رپورٹوں کےمطابق ) ایٹم بم بھی شامل ہیں علاوہ ازیں وقت کے یہودی جدید ترین ٹکنالوجی سے بھی لیس ہیں اور اقتصادی اعتبار سے وہ ترقی کی بلندیوں پر نظر آتےھیں بڑی بڑی بڑی کمپنیوں اور تجارتی منڈیوں کے بھی وہ مالک ہیں ذرائعِ ابلاغ پر بھی ان کو غلبہ حاصل ھے اگر ایک طرف زیادہ شہرت و مقبولیت والے اخبارات و رسائل اور ایجنسیاں ان کے زیرِ تصرف ہیں تودوسری طرف زیادہ دیکھے جانےوالے ٹی وی چینلوں اور زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹوں پر بھی وہ اپنی بالا دستی قائم کئے ہوئے ہیں اتنا ہی نہیں عصر حاضر کے مختلف ترقی یافتہ اور طاقتور ترین ممالک سے بھی ان کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں اس کے برعکس مسلمانوں کی حالت یہ ہے کہ وہ ہر اعتبار سے کمزور ہیں نہ ان کےپاس دفاعی قوت ہے نہ ٹکنالوجی کی طاقت نہ ان کے درمیان اتحاد ھے اور نہ جوش وولولہ ۔ فکر و عمل کےمیدان میں اگر مسلم عوام تعطل کےشکار ھیں تومسلم حکمرانوں کے حالات اور بھی زیادہ خستہ ہیں بلکہ طویل عرصہ کےجمودنے انہیں نہایت بےحس بنادیا ہے اسی وجہ سے اسرائیل کے مظالم کےخلاف عملی اقدام کی جرأت تودرکنار اب ان میں لفظی بیانات تک کا حوصلہ ختم ہوگیا ہے جہاں تک عصرِ حاضر میں مسجد اقصٰی کی حفاظت اور بازیابی کامعاملہ ھے تواس تعلق سے بجز مٹھی بھر نہتے فلسطینیوں کےپوری مسلم امہ خوابیدہ نظر آتی ہے ملت اسلامیہ کی اس غفلت اور اپنی بڑھتی ہوئی قوت کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے وقت کے یہود اب اپنے ان تمام پرانے منصوبوں کوعملی شکل دینے کے لئے کوشاں ہیں جو مسجد اقصٰی کے وجود کو مٹانے اور اس کی جگہ ہیکل تعمیر کرنے اور ارض فلسطین سے اسلام اور مسلمانوں کےآثار ونشانات کو ختم کرنے پر مبنی ہیں۔ جاری