اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیة علماء ہند کا یکم تا 10/اپریل تعلیمی بیداری مہم چلانے کا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 31 March 2018

جمعیة علماء ہند کا یکم تا 10/اپریل تعلیمی بیداری مہم چلانے کا اعلان!

محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڑھ کے اراکین نے گزشتہ شام کو گاؤں ترواڑہ میں  ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا جسمیں تعلیمی بیداری مہم کو کامیاب اور احسن طریقے سے شروع کرنے پر غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ  اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
یہ میٹنگ مولانا یحییٰ کریمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوئی اور اس میٹنگ  میں ضلع پلول، نوح ، تحصیل ہتھین، تحصیل پنہانہ، پنگواں،  فروزپور جھرکہ اور  تاوڑو سمیت تمام مکاتب کے ذمہ داران کو اکٹھا کرکے اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے میٹنگوں کی تاریخیں بھی طے کی گئی، اور اراکین نے اس مہم کو 10 روز تک ملک گیر پیمانے پر چلانے کے لیے عزم و استقلال کا اظہار کیا، یہ میٹنگ بعد نماز مغرب شروع ہوکر 11 بجکر 35 منٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس میٹنگ میں مولانا محمد یحییٰ کریمی صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل پردیش و چندی گڑھ،  مولانا عبدالمجید صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڑھ ،قاری علی احمد رانوتہ نائب صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڑھ، قاری محمد اسلم  صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع  گڑگاواں، مولانا محمد ارشد اسماعیل صدر جمعیتہ علماء حلقہ ترواڑہ، مولانا ساجد صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ حلقہ ہتھین، قاری محمد عرفان صاحب ھتین، مولانا جمیل احمد  امام و خطیب راجپورہ، قاری ناظر الحق  کریمی اور بھائی عابد حسین ترواڑہ کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔