اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امل ہیلتھ کیئر سینٹر بھروارہ میں آنکھ اور دانت کی جانچ کا مفت چیکپ کیمپ منعقد، 200 سے زائد مریضوں کی ہوئی جانچ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 31 March 2018

امل ہیلتھ کیئر سینٹر بھروارہ میں آنکھ اور دانت کی جانچ کا مفت چیکپ کیمپ منعقد، 200 سے زائد مریضوں کی ہوئی جانچ!

ریاض حسن
ــــــــــــــــــ
 جالے(آئی این اے نیوز 2018) ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مورخہ 30 مارچ بروز جمعہ بمقام امل ہیلتھ کیئر سینٹر بھروارہ  بوقت  9بجے دن سے 5 بجے تک آنکھ اور دانت کے علاوہ جنرل جانچ کا مفت کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں آنکھ اور دانت کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات تقسیم کی گئیں خاص طور سے موتیا بند کے تقریبا 50 مریضوں کو جانچ کرکے مینو فیکو ٹیکنا لوجی کے ذریعہ لینس لگاکر بغیر ٹانکے کا موتیا بند آنکھوں کا آپریشن کرنے کا سستا اور آرام دہ مشورہ دیا گیا-
اس موقع پر ماہر امراض چشم ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر امام الھدی دانت کے ماہر ڈاکٹر ساجد ڈاکٹر حذیفہ، جینرل فیزیشین ڈاکٹر مستفیض ڈاکٹر نادرہ ثمرین، اور ہڈی کے ماہر ڈاکٹر روی، ڈاکٹر اے کمار ڈاکٹر نوتن کماری کی خدمات حاصل رہی.
 واضح رہے کہ اس کیمپ کا انعقاد گذشتہ کئی سالوں سے ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف حصوں میں  ہو رہا ہے، اور آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر مشہور ماہر چشم ڈاکٹر ھدی، ڈاکٹر ریاض نے مشترکہ طور پرکہا کہ اگر آنکھ نہیں تو دنیا کی تمام رنگینیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں، مزید انہوں نے کہا کہ بڑھتی عمر کا اثر جسم کے تمام حصہ پر ہوتا ہے، لہذا ضروری ہے کہ چالیس سال کی عمر کے بعد ہر آدمی اپنی آنکھوں کی جانچ ماہر چشم سے کرائے، ورنہ لاپرواہی سے بہت بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں-
اس موقع پر ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلی مولانا قاسم مظفرپوری قاضی شریعت درالقضاء امارت شرعیہ پٹنہ نے کیمپ کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے مختصر اور جامع انداز میں بتایا کہ اسلام میں محتاجوں اور مریضوں کو بلا تفریق مذہب و ملت کس طرح سے نگہداشت کی تعلیم دی جاتی ہے-خدمت خلق اور بندگان خدا کو راحت پہونچانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اسی جذبہ کے پیش نظر، مفت آنکھ دانت اور جنرل طبی کیمپ کا انعقاد  کیا گیا، اس کیمپ کے لئے ماہر چشم امراض ڈاکٹر امام الھدی، ڈاکٹر ریاض احمد محترمہ ڈاکٹر نداء کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جو آنکھ اور دانت کے امراض کی تشخیص کے بعد مفت دوا بھی دیتے ہیں اس موقع پر امل ہیلتھ کیئر کے روح رواں حافظ ناظم رحمانی  نے مریضوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھ اور دانت کے بہت سارے امراض ایسے ہوتے ہیں جو واضح طور پر نظر نہیں آتے انہیں دیکھنے کے لئے مختلف قسم کے قیمتی آلات کی ضروت پرتی ہے-جس کی فیس ادا کرنے پر غریب طبقہ کے لوگ قادر نہیں ہوتے، اس لئے دور حاضر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھر امل ہیلتھ کیئر کی ٹیم نے بھروارہ اور اس کے اطراف میں مفت آنکھ دانت اور دیگر امراض کی تشخیص کے لئے مفت جانچ کیمپ کا فیصلہ لیا ہے، اور الحمداللہ اس میں ہماری ٹیم صد فی صد کامیاب ہے اب تک کئی جگہ کیمپ لگایا جا چکا ہے، جس سے سینکڑوں مریض شفاء پا چکے ہیں، اور آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر مولانا تقی احمد القاسمی حافظ منت اللہ رحمانی مولانا کلیم اللہ القاسمی نے مشترکہ طور پر مولانا ابوالحسن علی ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا رحمت اللہ ندوی کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے جھد مسلسل کی وجہ سے امل ہیلتھ کیئر کا قیام عمل میں آیا، اللہ نے مولانا رحمت اللہ ندوی کے اندر خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے مولانا موصوف خدمت خلق کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں، اور امل ہیلتھ کیئر خدمت خلق کی بہترین مثال ہے خدمت خلق کے تعلق سے مولانا کے بے شمار خدمات ہیں جنکا احاطہ کرنا مشکل ہے اس موقع پر مولانا عبدالخالق القاسمی نے کہا کہ بھروارہ میں بہت دنوں سے ایک ایسے ہسپتال کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جس میں مکمل رعایت کے ساتھ تجربہ کار ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج و معالجہ کا بندو بست ہو الحمداللہ مولانا رحمت اللہ ندوی نے اس کو شدت سے محسوس کیا اور بہت کم دنوں میں امل ہیلتھ کیئر کا قیام عمل میں آگیا ہے اور آج یہ ہسپتال علاقہ کا سنگم بنا ہوا ہے سینکڑوں غریب مسکین لوگ اب تک اس ہیلتھ کیئر سے مفت علاج کراکر شفاء پاچکے ہیں,اس موقع پر بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر ڈاکٹروں نے مریضوں کو مفید مشورہ سے بھی نوازا اور کہا کہ اگر اس موسم میں کھانسی، نزلہ، زکام سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو گرم پانی کا استعمال کریں، اس موقع پر مریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کا کیمپ لگانے کو کہا حافظ منت اللہ رحمانی نے مریضوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کا کیمپ لگا کر طبی خدمات کو بحال رکھنے کی یقین دہانی کرائی، اس طبی کیمپ کو کامیاب بنانے میں افروز عالم، محمد جسیم، محمد سبحانی ڈاکٹر عباد، مجیب الحق، ہیرا لال کے علاوہ امل ہلتھ کیئر کے تمام کارکنان کا اہم رول رہا.