اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں سڑک پر گرا بجلی کا پول، زد میں آنے سے بائک سوار زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 27 March 2018

جونپور: بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں سڑک پر گرا بجلی کا پول، زد میں آنے سے بائک سوار زخمی!

ریاض الحق خان
ـــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 27/مارچ 2018) جونپور شہر کوتوالی علاقے کے جوگیاپور محلے سیول لائنس روڈ پر اچانک ایک بجلی کا پول سڑک پر گر گیا، جس سے بائک سوار زخمی ہوگیا.
موصولہ خبر کے مطابق جلال پور تھانہ علاقے کے ایملو گاؤں کے رہائشی برجیش گپتا 35 اپنی بیوی انیتا دیوی 32 کو لیکر موٹر سائیکل سے جا رہے تھے کہ اچانک جوگیاپور میں روڈ پر بجلی کا پول گر گیا جس میں دو زخمی ہو گئے، اس واقعہ سے بجلی محکمہ میں کھلبلی مچ گئی، موقع پر موجود لوگوں نے آناً فاناً زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا.
آپ کو بتا دیں کہ سوموار کا دن تھا اس دن یہاں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ رہتی ہے، ہزاروں وکلاء اور سرکاری ملازمین اس سڑک کے ذریعے گزرتے ہیں جس پر بجلی کا پول گرا، یہ ایک اتفاق تھا ورنہ ایک بڑا واقعہ ہوسکتا تھا، کیونکہ جب پول گرا، اس وقت بجلی اس میں پھیل گئی.