اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم نوجوان زبان اور قلم کی طاقت کو پہنچانیں، اپنی زبان اور قلم کا صحیح استعمال کریں، اور اس کے ذریعہ دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کریں: مفتی فضل الرحمٰن قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 22 April 2018

مسلم نوجوان زبان اور قلم کی طاقت کو پہنچانیں، اپنی زبان اور قلم کا صحیح استعمال کریں، اور اس کے ذریعہ دین اسلام کی تبلیغ واشاعت کریں: مفتی فضل الرحمٰن قاسمی

مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2018) علم دین کی اہمیت کااندازہ اسی بات سے لگاسکتے ہیں، کہ اللہ تبارک وتعالی نے قرآن میں سب سے پہلی سورت علم کے سلسلہ میں نازل فرمائی، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی استاذ تفسیروفقہ مدرسہ نعمانیہ کٹرہ الہ آباد نے مئوآئمہ قصبہ کے محلہ ابوحلیم پٹی میں اصلاح معاشرہ کے جلسہ میں خطاب فرماتے ہوئے کیا، انہوں نے سورہ علق کی روشنی میں قلم کی فضیلت کو بیان کیا،
انہوں نے مسلم نوجوانوں کو قلم اور زبان کی طاقت پہنچاننے پر زور دیا، اور قلم اور زبان کے اعتبار خود کوسجانے اور سنوار کر دین کی تبلیغ واشاعت کی تلقین کیا، انہوں نے مسلمانوں  سے یہ اپیل کی کہ اپنی قلم اور زبان کو صحیح طریقہ پر استعمال کریں اور انہیں ذخیرہ آخرت بنائیں.
مفتی قاسمی نے والدین کو اولاد کی عمدہ تربیت پرابھارا، انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ ہماری اولاد ہمارا مستقبل ہیں، ہماری یہ ذمہ داری ہیے کہ ہم انہیں زیور علم دین سے آراستہ و پیراستہ کریں، والدین سے کل قیامت کے دن اولاد کے بارے میں بازپرس ہوگی،اس لئے ہماری یہ ذمہ داری ہیے کہ ہم اپنے بچوں کو دینی تعلیم دیں، اور ان کو بہتر اخلاق وکردار ڈھالنے کی کوشش کریں، ترمذی شریف کے حوالہ سے بیان کیا اولاد اگر نیک ہو تووالدین کو اس کا ثواب انتقال کے بعد بھی پہنچتا ہے، انہوں نے والدین کو خطاب کرتے ہوئے کہا، اپنے بچوں کو دین کی اہم اور ضروری تعلیم دینے کے بعد عصری تعلیم بھی دلائیں، انہوں نے کہا، اسلام عصری تعلیم سے ہرگز نہیں روکتا، اپنے بچوں کو ڈاکٹر، انجینئر آئی اے افسر بنائیں، لیکن اس سے پہلے انہیں صحیح العقیدہ مسلمان بنائیں، اگر اس میں کوتاہی کرینگے تو اللہ کے یہاں ہم سے حساب ہوگا، مفتی صاحب نے عربی زبان کے سیکھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ عربی زبان نبی کی  قرآن کے اور جنتیوں کی زبان ہے لہذا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسے سیکھنے کے لیے پوری کوشش کرے.
جلسہ کا آغاز قاری محمد ولید صاحب کی تلاوت سے ہوا، محمد افضل نے نبی کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جلسہ کی نظامت حافظ محمد اخلاق نے کیا، کثیر تعداد میں نوجوان شریک ہوئے، مفتی صاحب کی دعاپر جلسہ کا اختتام ہوا.