اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اشرف العلوم کرتھیا مہراج گنج میں پیام انسانیت کے موضوع پر جلسہ عام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 29 April 2018

مدرسہ اشرف العلوم کرتھیا مہراج گنج میں پیام انسانیت کے موضوع پر جلسہ عام کا انعقاد!

ماں باپ کی اطاعت سعادت مندی کی علامت: مولانا ارشد مدنی

آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2018) اولاد کے لئے ماں باپ سب سے بڑی نعمت ہیں، ماں باپ کا جس قدر احترام کیا جائے گا، اسی قدر اولاد سعادت مندی سے سرفراز ہوگی، قرآن مقدس میں اللہ تعالی نے جہاں توحید کی تعلیم اور شرک سے روکا ہے، وہیں ساتھ میں والدین کے ساتھ حسن سلوک اور عزت و احترام کا بھی حکم دیا ہے، جس سے صاف پتہ چلتا ہیکہ توحید کے بعد ماں باپ کی خدمت و اطاعت بہت اہمیت کی حامل ہے،  کیونکہ حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہیکہ ماں باپ کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے، اور ماں باپ کی خوشی میں اللہ کی خوشی ہے، لیکن بہت افسوس کا مقام ہیکہ آج اولاد ماں باپ کی خدمت واطاعت سے اور انکی عزت واحترام سے بہت دور ہوگئے ہیں.
ان تاثرات کا اظہار جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کیا، وہ گزشتہ شب مدرسہ اشرف العلوم کرتھیا میں منعقدہ جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی مخاطب تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ کی ناراضگی ایسی چیز ہے جو اولاد کو دنیا و آخرت میں بدنصیب بنادیتی ہے اور جنت میں جانے سے روک دیےگی.
مرادآباد سے تشریف لائے مفتی محمد یحی نے پیام انسانیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلعم کا پیام انسانیت ساری دنیاں کے لئے مشعل راہ ہے، جبکہ اسلام امن کا داعی اور ساری انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام ہے، آج ضرورت ہیکہ ہم بحیثیت مسلمان اور داعی کے اپنے افعال و کردار سے انسانیت اور امن وآشتی کا پیغام دیں، جلسہ صدارت مولانا شاکر علی قاسمی اور سرپرستی مولانا زاہد علی قاسمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالوحید قاسمی نے انجام دیئے.
اس سے قبل پروگرام کا آغاز مدرسہ ہذا کے طالب علم حافظ ارشاد احمد نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، نعت کا نزرانہ حافظ سرتاج سلطان پوری نے کیا.
اس موقع پر مولانا نثار احمد قاسمی، مولانا ظہیر انور قاسمی، جمعیتہ علماء مہراج گنج کے صدر مولانا الطاف احمد ندوی، جنرل سکریٹری و دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین  قاسمی ندوی، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی،  مولانا صادق قاسمی، مولانا اطہر صدیقی قاسمی، گڈو خان، اعجاز خان سمیت متعدد علماء سیاسی و سماجی کارکنان موجود تھے.