اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دین و شریعت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے، مملکت سعودیہ میں اسلامی قانون کو ختم کرنے کی کوشش افسوس ناک: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 22 April 2018

دین و شریعت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے، مملکت سعودیہ میں اسلامی قانون کو ختم کرنے کی کوشش افسوس ناک: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
 بنگلور(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2018) آج پوری دنیا میں ہر جگہ کوئی کسی سے دشمنی کرنے والے ملے یا نہ ملے لیکن اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرنے والے ضرور مل جائیں گے۔ ہر طرف اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور اس کوشش میں اغیار بہت حد تک کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔موجودہ دور میں دنیا کے سامنے اسلام کی جو تصویر بتائی جارہی ہے، دشمنان اسلام کے علاوہ اس کے ذمہ دار آج کے مسلمان بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسجد شباب الاسلام گروپن پالیہ ،بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
 شاہ ملت نے فرمایا کہ ہم نے خود سنتوں کا مزاق اڑایا، اپنی زندگیوں کو دین و شریعت کے مطابق نہ گزارتے ہوئے مغربی تہذیب کو اپنایا،ہم نے خود دشمن کو راستہ بنا کر دیا کہ یہ چیز ہمیں پسند نہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ آج کے مسلمانوں کو دیکھ کر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ مسلمان ہے یہ کافر، یہ اسلام کوماننے والاہے یہ اسلام کا دشمن، یہ نبیﷺ کا عاشق ہے یہ نبیﷺ کے دشمنوں کا عاشق. ہماری حالات کا علم تو ہماری معاشرت سے ہی پتہ لگ جاتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ آج کا مسلمان بڑی پریشانی، ڈر و خوف کی زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ناکامیابی کی وجہ یہ ہے کہ آج ہم دین سے دور ہوگئے، شریعت سے دور ہوگئے، نبی کے سنتوں سے دور ہوگئے۔ مولانا نے فرمایا دشمن اگر اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرتا ہے تو اسکا وہ پیدائشی حق ہے اور وہ اس پر عمل کررہا ہے،کیونکہ دشمن تو دشمنی کرنے کیلئے پیدا ہوا ہے۔ لیکن آج کا مسلمان جیسے معلوم ہے کہ پیدائش سے لیکر اپنی موت وہ مسلمان ہی رہے گا، اسکی پیدائش بھی مسلم گھرانے میں ہوئی اور موت کے بعد بھی مسلمانوں کے ہی قبرستان میں دفنایا جائے گا۔ انتا سب کچھ جانتے ہوئے بھی آج مسلمان نبیﷺ کے پاکیزہ طریقوں کو چھوڑ کر اغیار کے طریقوں کو اپنایا ہوا ہے۔ مولانا نے فجر کی دو رکعت سنت کی فضائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے نبی نے ارشاد فرمایا جو شخص فجر کی دو رکعت سنت اپنے گھر میں پڑھے گا اللہ تعالیٰ تین قیمتی انعاموں سےاسے نوازیں گیں۔ پہلا گھریلو جھگڑوں کا خاتمہ ہوگا، دوسرا روزی میں خیروبرکت ہوگی اور تیسرا اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ مولانا نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ جب اللہ ایک چھوٹی سے سنت ادا کرنے پر اتنے بڑے مسائل حل کررہے ہیں تو اگر ہم اپنی زندگی سنتوں کے مطابق گزاریں گے تو ہماری ساری پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
 مولانا شاہ قاسمی نے موجودہ مملکت سعودیہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہورہا ہے کہ اب قیامت بہت قریب ہے۔انہوں نے فرمایا کہ مملکت سعودیہ کا ولی عہد محمد بن سلمان، نبی ﷺ کی سرزمین سے اسلامی قانون کو ختم کرکے دجالی نظام برپا کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا استقبال ہمارے آقاﷺ شعبان کے مہنہ میں کثرت عبادت سے کیا کرتے تھےاور امت کو بھی ایک مخصوص دعا بھی بتلائی۔مولانا نے بہت افسوس ظاہر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس بار سعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان نے رمضان کا استقبال سرزمین سرکار دوعالم ﷺپر سنیما گھر، عیاشی کے اڈے کو بنا کر کیا۔ مولانا نے کہا کہ اس مملکت نے عورتوں کی آزادی کے نام پر انکو بے حیاءبنایا جارہا ہے، نماز نہ پڑھنے پر جو سزا تھی اسکو ختم کردیا گیا ہے۔ مولانا نے بتایا کہ جب امام حرم شیخ سعود الشریم نے ٹیوٹر پر حکومت کی پالیسیوں کو غیر اسلامی قرار دیا تو انکا ٹیوٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا کہ یہ سب ظہور امام مہدی علیہ السلام اور قیامت آنے کی نشانی ہے۔انہوں مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی کو دین، شریعت و سنتوں کے مطابق گزاریں اور نمازوں، روزہ و دعاؤں ں کا خوب اہتمام کریں۔ قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی۔ بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد حالیہ ریاستی الیکشن سے متعلق خصوصی مجلس منعقد کی گئی جس میں کثیرتعدادمیں عوام و عمائدین شہر شریک ہوئے۔خصوصاً ریاست کرناٹک کے ہوم منسٹر جناب رام لنگاریڈی صاحب، کونسلرجناب رضوان صاحب، سابق کونسلر جناب سمیع اللہ صاحب، سوشل ورکر جناب عبد الستار صاحب، قرب و جوار مساجد کے ذمہ دار احباب بڑی تعداد میں شریک رہے اور حالیہ انتخابات سے متعلق غور وخوص کیا گیا۔