اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور کی چھاترا کماری ممتا موریہ نے 91٪ فیصد حاصل کر اسکول کی ٹاپر بنی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 31 May 2018

سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور کی چھاترا کماری ممتا موریہ نے 91٪ فیصد حاصل کر اسکول کی ٹاپر بنی!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مئی 2018) ریشم نگری مبارکپور کے حسین آباد میں واقع علاقے کا مشہور اسکول سینٹرل پبلک اسکول میں CBSE بورڈ ہائی سکول کا رزلٹ کافی اچھا رہا جس میں اسکول کی چھاترا کماری ممتا موریہ نے 91٪ پوائنٹس حاصل کر ٹاپ کر اسکول اور ضلع کے نام روشن کیا،
انہوں نے 95٪ ہندی میں، 94 فیصد سوشل سائنس، 92٪ انگریزی میں، سائنس میں 90 فی صد، 84٪ سائنس میں حاصل کیا.
سینٹرل پبلک اسکول کے بانی اياز احمد خاں، پرنسپل ریکھا سنگھ نے بتایا کہ سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور دسویں کلاس سیشن 2017 - 18 رزلٹ سو فیصد رہا اس طرح کل 455 پوائنٹس حاصل کیا ہے چھاترا ارم انجم نے 90.6٪ پوائنٹس حاصل کیا، اور منیش کمار یادو نے 85.2 فیصد لاکر تیسری پوزیشن حاصل کی.
اس موقع پر سینٹرل پبلک اسکول کے بانی اياز احمد خاں اور نواز احمد خاں، ریکھا سنگھ نے اسکول اور ضلع کے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی ہے.