اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قرآن پاک کو سمجھنے کی کوشش کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمٰن الہ آبادی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 28 May 2018

قرآن پاک کو سمجھنے کی کوشش کریں مسلمان: مفتی فضل الرحمٰن الہ آبادی

تکمیل قرآن کریم کی مجلس میں مفتی الہ آبادی نے قرآن پاک سمجھنے کی تلقین کی.

مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 28/مئی 2018) قرآن مکمل دستور حیات ہے، زندگی سے لے کر موت تک کے تمام شعبوں کے اندر رہنمائی قرآن کرتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ سے متصل برتال پر تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کے بعد منعقدہ مجلس میں کیا، انہوں نے کہا یقینا قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے پابندی کے ساتھ تراویح کی نماز ادا کی، ان کے نامہ اعمال میں بیشمار نیکیوں کا اضافہ ہوگا.
مفتی الہ آبادی نے کہا قرآن کا ہم پر یہ حق ہے کہ ہم قرآن کو صحیح انداز میں پڑھیں، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمان قرآن سے کافی دور ہوگیا، مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے قرآن سمجھنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا آج ہماری پستی اور ذلت کی اہم وجہ یہی ہے کہ ہم قرآن سے دور ہوگئے ہیں، قرآن سے ہمارا رشتہ کمزور ہوگیا ہے، ہم انگلش اور دوسرے علوم فنون سیکھنے میں خوب محنت اورروپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن افسوس کبھی ہمیں یہ فکر دامن گیر نہیں ہوتی کہ ہم اس بات کے جاننے کی کوشش کریں کہ ہمارا رب قرآن میں ہم سے کیا خطاب فرمارہا ہے، مفتی قاسمی نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہمارے ایمان کے تازگی تبھی پیدا ہوگی جب ہم قرآن کو سمجھیں گے، مفتی الہ آبادی نے شب قدر میں عبادت کی تلقین کی، انہوں نے کہا رمضان کے مابقیہ عشرے کی مکمل قدردانی کریں، نماز کی پابندی کریں، قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں.
 غورطلب ہو کہ حافظ محمد شاداب نے تراویح میں قرآن کی تکمیل کیا، مجلس کا آغاز قاری محمد ولید صاحب کی تلاوت سے ہوا، حافظ محمد اخلاق، محمد فاتر، کیف حمزہ، حافظ محمد شاداب اور کثیر تعداد میں  لوگ موجود رہے، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.