اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: میوات میں آگ زنی سے متاثرہ روہنگیائی مسلمانوں کی باز آبادکاری کی کوششیں جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 31 May 2018

میوات میں آگ زنی سے متاثرہ روہنگیائی مسلمانوں کی باز آبادکاری کی کوششیں جاری!

محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ/ضلع نوح(آئی این اے نیوز 31/مئی 2018) میوات کے گاؤں فروز پور نمک میں رہائش پذیر روہنگیائی مہاجرین کی  مسجد سمیت تقریباً 57 جھونپڑیاں بجلی کے تاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے  نذر آتش  ہوگئی تھیں، ریسکیو ادارے کے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدای کارروائی کا آغاز کرنے سے پہلے ہی تمام جھگیاں خاکستر ہوچکی تھیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ ناگہانی حادثہ  27 مئی بروز اتوار تقریباً دن کے دو بجے فروز پور نمک میں رہائش پذیر مہاجرین کی جھونپڑیوں کے پاس سے گذر رہی بجلی لائن کے تاروں کے آپس میں ٹکرانے سے چنگاریوں کے گرنے سے رونما ہوا، جس سے  ایک ایکڑ  پنچایت کی اراضی پر بسے مہاجرین کی رہائشوں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھگیاں خاکستر ہوگئی۔
روہنگیائی مہاجرین کے اس مشکل وقت میں جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ اپنا ممکنہ تعاون پیش کرنے کے لئے اول دن سے ہی کوشاں ہے اور مہاجرین کو اس ناقابل فراموش صدمہ سے نکالنے کے لئے دوروز قبل  کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی تھی اور  اسی مقصد سے  مولانا یحییٰ کریمی صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل و چندی گڈھ نے ایک مؤقر وفد کے ہمراہ آج بروز بدھ دوبارہ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور 57 متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک بیگ سپرد کیا جسمیں کھانے پکانے کے برتن اور چند ایام کی خوراک کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء تھیں اور ساتھ میں نقدی کی شکل میں بھی تعاون کیا۔
 مولانا یحییٰ کریمی صاحب نے تمام اہل میوات سے دوبارہ  اپیل کی ہےکہ اپنے بے سہارا مہاجر بھائیوں کی  مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ  لیں۔
اس وفد میں شامل جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل و چندی گڈھ کے عہدہ داران میں سے مولانا عبد المجید صاحب سنگار، مولانا عبد الرحمن صاحب لہرواڑی،قاری علی محمد رانوتہ قاری محمد اسلم صاحب  صدر جمعیتہ علماء گوڑگانواں، مولانا محمد صابر مظاہری اور قاری ناظر الحق کریمی حافظ محمد عاصم صاحب بڈیڈ حنیف سرپنچ چدینی وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔