اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سینٹرل پبلک اسکول جعفر پور اعظم گڑھ میں فلک ایاز خان نے CBSE بورڈ ہائی اسکول میں 96.2٪ پوائنٹس حاصل کر پورے اسکول کی ٹاپر بنی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 30 May 2018

سینٹرل پبلک اسکول جعفر پور اعظم گڑھ میں فلک ایاز خان نے CBSE بورڈ ہائی اسکول میں 96.2٪ پوائنٹس حاصل کر پورے اسکول کی ٹاپر بنی!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/مئی 2018) اعظم گڑھ ضلع کے ہیڈکوارٹر پر واقع جعفر پور سینٹرل پبلک اسکول کا CBSE بورڈ دسویں کلاس کا رزلٹ 99.7٪ فیصد رہا اور اسکول کی دسویں کلاس کی طالبہ سینٹرل پبلک اسکول کے بانی اور چئرمین ایاز احمد خان کی بیٹی فلک ایاز خان نے 96.2 فیصد حاصل کرنے کے بعد اسکول کی ٹاپر بنی، جس نے پورے اسکول اور ضلع نام روشن کیا، انہوں نے سائنس میں 97٪ سماجی سائنس میں 99٪ انگلش میں 95٪ ہندی میں 95٪ گن میں 95٪ اس طرح کل 481  نمبر حاصل کیا.
 دسویں کلاس کی طالبہ فلک ایاز خان کے ٹاپر بننے سے پورے اسکول میں جشن کا ماحول رہا، خاص کر فلک کے والد اياز خان والدہ ترنم خانم اور بھائی ڈائریکٹر نواز احمد خاں بہت خوش نظر آئے اس کامیابی پر تمام ٹیچروں مبارک ملی.
اسی طرح جعفر پور سینٹرل پبلک اسکول میں دسویں کلاس میں پاس ہونے والے نیرج یادو 94.4٪ پوائنٹس، فاطمہ خان نے 92.2٪ پوائنٹس حاصل کر تیسرے نمبر پر نیہا گپتا نے 91.4٪ اور پارول سنگھ اور اشوانی پانڈے نے یکساں طور پر 90.8٪ پوائنٹس پایا.