اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: نوناری گاؤں میں ڈی جے کو لیکر ہوا تنازعہ، گاڑی کو کیا آگ کے حوالے، کئی زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 23 June 2018

سرائے میر: نوناری گاؤں میں ڈی جے کو لیکر ہوا تنازعہ، گاڑی کو کیا آگ کے حوالے، کئی زخمی!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جون 2018) سرائے میر تھانہ علاقہ کے نوناری گاؤں سے گمبھیرپور علاقہ میں گئی بارات میں ڈے جے پر ڈانس کرنے کو لیکر نوجوان آپس میں بھڑ گئے، اس دوران معاملہ ٹھیک ہوگیا، لیک بارات کے واپس لوٹنے پر جمعہ کی صبح نوناری گاؤں میں دونوں پھر آپس میں بھڑ گئے، دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی، اور لاٹھی ڈنڈے بھی چلنے لگے، جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے، اسی دوران راستے سے گزر رہی ویگنار کار کو آگ کے حوالے کر دیا، جلتی گاڑی میں موجود 6 لاکھ روپیے کیش تھے جو جل کر خاک ہوگئے،
مار پیٹ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جس کا علاج چل رہا ہے، گاؤں کا ماحول خراب دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے.
اطلاع کے مطابق نوناری گاؤں رہائشی سندیپ بیٹے رامناتھ کی بارات گمبھیرپور علاقہ کے نگواں گاؤں میں گئی تھی، جہاں ڈی جے پر ڈانس کو لیکر نوناری گاؤں کے ہی یادو  ور راج بھر کے بیچ کہا سنی ہوگئی، اس دوران لوگوں نے دونوں جو سمجھا بجھاکر ماحول پرسکون بنایا، لیکن جب جمعہ کی صبح بارات نوناری گاؤں واپس لوٹی، تو صبح ہی دونوں کے اہل خانہ آمنے سامنے ہوگئے، موقع پر جم کر لاٹھی ڈنڈے چلے، مارپیٹ کے دوران پٹرول پمپ کے مالک ہری اوم یادو اپنے ڈرائیور کپتان یادو کے ساتھ اپنے کار ویگنار سے پیسہ لیکر بینک جارہے تھے، جن کی گاڑی حملہ آوروں نے روک لی، حملہ آور کا غصہ دیکھ ہری اوم گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے، اور حملہ  آوروں نے گاڑی میں موجود کیش چھ لاکھ روپیے سمیت گاڑی میں آگ لگا دیا.
خبر پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لال جیت راج بھر (48) بیٹے سیتارام کو زخمی پاکر ضلع ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے، اطلاع ملتے ہی سابق سانسد رماکانت یادو بھی موقع پر پہنچے، اور تھانہ انچارج نریند پرتاپ سنگھ اور پھولپور سی او روی شنکر پرساد سے واقعہ کی تحقیقات کر سخت کاررائی کرنے کو کہا، گاؤں کے ماحول کو کشیدہ دیکھتے ہوئے موقع پر ہی کئی تھانوں کی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے.