اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: پولیس عوام سے اچھے رابطے رکھے، اور قانون سے کھیلواڑ کرنے والوں کے ساتھ سخت کارروائی کرے: تھانہ انچارج منجے سنگھ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 25 June 2018

مبارکپور: پولیس عوام سے اچھے رابطے رکھے، اور قانون سے کھیلواڑ کرنے والوں کے ساتھ سخت کارروائی کرے: تھانہ انچارج منجے سنگھ

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/جون 2018) اعظم گڑھ ضلع کے ریشم نگری مبارکپور تھانہ انچارج کے عہدہ پر تیز طرار تھانہ انچارج مسٹر منجے سنگھ نے ہفتہ کی شام پر عہدہ سنبھالا، اتوار کی صبح کو تھانہ احاطے میں جاوید حسن انصاری صحافی سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ پولیس اور عام لوگوں کے تعاون سے جرائم پر روک لگایا جائے گا پولس گاؤں اور شہر کا دورہ کر کے عام لوگوں سے براہ راست رابطہ بڑھائے گی، اور قصبہ اور گاؤں کے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے یقینی بنائے،
چھوٹی بڑے واقعات کو حل شہر اور گاؤں کی سطح سے كرے، كسی طرح کی معلومات دینے والون کا نام، پتہ، اور موبائل نمبر خفیہ رکھا جائے.
 مبارکپور تھانہ کے نئے انچارج منجے سنگھ دیوریا ضلع کے رہنے والے ہیں، ضلع کے ديدارگنج اور گمبھیرپور جیسے بڑے تھانہ میں اپنی شاندار سروس دے چکے ہیں، یہ بات ہفتے کی صبح مبارکپور تھانہ احاطے میں صحافی جاوید حسن انصاری سے ایک بات چیت کے دوران کہی، انہوں نے ماتحتوں کو ہدایت دی کہ عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں، تاکہ عام آدمی کا اعتماد پولیس پر قائم رہے، پولیس قانون اور عوام کی محافظ ہے.
مبارکپور تھانہ انچارج منجے سنگھ نے مزید بتایا کہ مبارکپور تھانہ علاقہ میں جرائم، کچی شراب، نشے وغیرہ کو روکنے کیلئے عام لوگوں کو پولیس کا تعاون کرنا چاہیے، تاکہ علاقے کے لوگ خوشحال رہیں، انہوں نے کہاکہ پولیس ہمیشہ عام لوگوں کے مفاد کیلئے کام کرتی ہے عام لوگوں کو بھی پولیس کا بھرپور تعاون کرنا چاہیے، انہوں نے عوام سے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو خود دفتر میں ملاقات کریں، نہ کہ کسی غلط شخص کے ساتھ آئیں، پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہوگا جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی.
وہیں قصبہ کے تاجروں اور بیوپاریوں کو بھروسہ دیا کہ وہ جب تک ہیں بغیر خوف کی تجارت کریں جو بھی پریشان کیا اس سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا.