اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا وضاحتی بیان، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا ۲۰۱۹ء کے الیکشن سے کوئی تعلق نہیں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 30 June 2018

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا وضاحتی بیان، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا ۲۰۱۹ء کے الیکشن سے کوئی تعلق نہیں!

حیدرآباد(آئی این اے نیوز 30/جون 2018) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ۱۵؍جولائی ۲۰۱۸ء کو ندوۃ العلماء لکھنؤ میں بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگا، بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے جو ملک میں مسلمانوں کے لئے شرعی قوانین کے تحفظ،
سماج کی اصلاح، ازدواجی تنازعات آپسی طور پر حل کرنے کی ترغیب اور شریعت اسلامی کی مصلحتوں کی تفہیم کا کام کرتی ہے، انتخابی سیاست سے بورڈ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اس نے اپنے آپ کو اس سے ہمیشہ دور رکھا ہے، اس لئے بعض اخبارات میں جو یہ خبریں آئی ہیں کہ بورڈ کی میٹنگ ۲۰۱۹ء کے الیکشن کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے۔ غلط ہے۔ بورڈ کے اس اجلاس میں دوسرے امور کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ کی کوششوں کو پورے ملک میں منظم اور مؤثر بنانے، نیز خواتین کو اس میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔