اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام قربانیوں کا دوسرا نام ہے، بقرعید قربانی کی ایک یادگار مثال ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 24 August 2018

اسلام قربانیوں کا دوسرا نام ہے، بقرعید قربانی کی ایک یادگار مثال ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

عید الاضحی کے موقع پر کیرلا اور کرناٹک کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کرنے کی شاہ ملت نے کی اپیل!

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 24/اگست 2018) خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے قبول کیا اور اپنے گھر حرم میں بلایا، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو قربانی دے رہے ہیں اور بد نصیب ہیں وہ لوگ جو صاحب استطاعت ہونے کے باوجود قربانی نہیں دے رہے ہیں، بقرعید حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت حاجرہ علیہا السلام کی یادگار ہے،
مذکورہ خیالات کا اظہار اسلامیہ کالج، بنرگٹہ روڈ، بنگلور میں نماز عید الاضحٰی کے قبل ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا.
 شاہ ملت نے فرمایا کہ قربانی کا اصل مقصد اپنے نفس کو قربان کرنا ہے، جسے ہم آج جانور کی شکل میں پیش کرتے ہوئے اللہ سے کہ رہے ہیں کہ اللہ آج ہم نے جانور کو قربان کیا کل ضرورت پڑنے پر اپنی جان کو بھی قربان کردینگے۔ مولانا نے فرمایا کہ یہ قربانی کا جانور ہمارے سارے اعمال کو لیکر اللہ کے دربار میں پیش ہوگا، اگر ہم گناہوں میں مبتلا ہیں تو اس سے آج ہی توبہ کرلیں۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ آج لوگ کہتے ہیں کہ ہماری اولاد نافرمان ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ماں حضرت حاجرہ علیہا السلام کی طرح ہوں تو اولاد بھی حضرت اسماعیل کی طرح ہوگی۔شاہ ملت نے فرمایا کہ اسلام امن وامان، پیار و محبت کا پیغام دیتا ہے، انہوں نے آقا پر تہمت لگانے والے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آقا چاہتے تو فتح مکہ کے موقع پر دشمنان اسلام کو سبق سکھانے کیلئے کیا کچھ نہیں کرسکتے تھے، طائف کے واقعہ کے بعد جب فرشتے آئے تو ان سے کیا کچھ انتقام نہیں لے سکتے تھے، لیکن آقا محمد نے صبر کیا اور پیار و محبت کا پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ اسلام قربانیوں سے ہی پھیلا ہے۔ مولانا سید انظر شاہ قاسمی کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہم لوگوں کو اپنے پڑوسیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے کیرالہ اور دیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ امداد کرنے کی اپیل کی۔
 قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خطبہ عیدالاضحی سے استفادہ کیا اور نماز عید الاضحی ادا کی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا سے مجلس کا اختتام ہوا۔