اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قربانی شعائر اسلام میں داخل ہے اور ہر صاحب استطاعت پر واجب ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 21 August 2018

قربانی شعائر اسلام میں داخل ہے اور ہر صاحب استطاعت پر واجب ہے: مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ـــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 21/اگست 2018) قربانی اسلام کا ایک اہم ترین رکن ہے۔جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، آقاﷺنے خود بھی ہر سال اسکا اہتمام فرمایا اور امت کو اسکی ترغیب بھی دی۔ قربانی شعائر اسلام میں داخل ہے، قربانی ہر صاحب استطاعت پر واجب ہے، ان خیالات کا اظہار مسجد اقصٰی، کنکاپورہ (تبلیغی مرکز) میں ہزاروں فرزندان توحید کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ صاحب قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ جو لوگ طاقت رکھتے ہوئے بھی قربانی نہ دی، رسول اللہ نے انکو عیدگاہوں میں آنے سے منع کیا ہے۔ مولانا نے قربانی کے فضائل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قربانی کے ایک خون کے قطرے کے بدلے تمہارے تمام گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔ نیز فرمایا کہ جانور کے ہر بال کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی۔ مولانا نے فرمایا کہ آج لوگوں نے قربانی کو ایک مزاق بنا دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ آج لوگ قربانی دے بھی رہے ہیں تو کہیں خریداری میں حرام مال کا استعمال کیا جارہا ہے، کہیں نام و نمود اور نمائش کیلئے قربانی دی جارہی ہے، کہیں ایسی جگہ اجتماعی قربانی میں حصہ لیا جارہا ہے کہ جہاں دوسرے حصہ داروں کے بارے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہیں ۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ بقرعید کے ایام میں قربانی سب سے افضل عمل ہے اور اس کیلئے عمدہ جانوروں کا انتخاب بھی ضروری ہے جو نام و نمود سے پاک ہو۔مولانا نے بتایا کہ کئی ایسے مسائل ہیں جن کی وجہ سے قربانی ضائع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں علماءکرام سے رجوع کرنے کی ترغیب دی۔