اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانوں کی تباہی کی وجہ دین، شریعت و سنتوں سے دوری ہے: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 28 August 2018

مسلمانوں کی تباہی کی وجہ دین، شریعت و سنتوں سے دوری ہے: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اگر آقا دوعالم حضرت محمدرسول اللہ ﷺ سے محبت ہوگی تو انکی سنتوں سے بھی محبت ہوگی!
محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 28/اگست 2018) آج مسلمانوں کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی در در کے ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ جہاں دیکھو مسلمان پریشان ہے، بادشاہ ہوتے ہوئے بھی فقیر بنا ہوا ہے۔ ماضی میں مسلمانوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے بھی طاقتور تھے لیکن آج ہماری تعداد زیادہ ہے لیکن ہم لاچار اور بے بس بنے ہوئے ہیں۔ ہمیں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہم دعا تو مانگ رہے ہیں لیکن دعا قبول کیوں نہیں ہورہی؟ یوم عرفہ کے دن لاکھوں حجاج یہود و نصارا کی تباہی کیلئے دعا مانگتے ہیں لیکن دوسرے دن اخبار میں کسی فلسطینی معصوم بچوں کی شہادت کی خبر شائع ہوتی ہے۔ یہ کیوں ہو رہا ہے؟ یہ کس وجہ سے ہو رہا؟ مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد قباء، بی ٹی ایم لے آؤٹ، بنگلور میں ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ ہماری تباہی و بربادی کی وجہ صرف اور صرف دین سے دوری ہے، شریعت سے دوری ہے۔ ہم اعمال تو کررہے ہیں لیکن سنت و شریعت کے مطابق نہیں کررہے، ہم ایک سنت کو تو زندہ کرتے ہیں لیکن دوسری سنت کا گلا گھوٹ دیتے ہیں، ہم نبی سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن انکی سنتوں سے محبت نہیں ہے۔ ہم اگر کوئی نیک کام کرتے بھی ہیں تو صرف نام ونمود کیلئے، صرف دکھاوے کیلئے کرتے ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ آج مسجدوں میں، عیدگاہوں میں، دینی حلقوں میں سب لوگ آجاتے ہیں، گناہگار بھی آتا ہے، نیک بھی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آقا محمد کا صدقہ ہیکہ آج ہمارے گناہوں کو چھپادیا گیا۔ نیز فرمایا کہ کل قیامت کے دن ایسا نہیں ہوگا، کل قیامت کے دن گناہگاروں کا ٹھکانہ الگ ہوگا اور نیک لوگوں کا الگ۔
مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا ہماری تباہی وبربادی کی وجہ یہی ہے کہ ہم دین سے دور ہوگئے، شریعت سے دور ہوگئے، سنتوں سے دور ہوگئے۔ اگر ہمیں نبی سے محبت ہوتی تو انکی سنتوں سے بھی محبت ہوتی۔شاہ ملت نے فرمایا کہ آج بھی وقت ہے واپس لوٹ آؤ! دین کی طرف، شریعت کی طرف، سنتوں کی طرف. انہوں کے کہا جس دن ہم اپنی زندگی شریعت کے مطابق اور نبی کے طریقوں پر گزارنا شروع کردیں کے اس دن دشمن خود بہ خود مر جائے گا۔قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شاہ ملت کے خطاب سے استفادہ حاصل کیا۔
 مجلس کا اختتام شاہ ملت کی دعا سے ہوا، جس میں خصوصاً امام حرم شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ اور تمام بے قصور مسلمانوں کی رہائی کیلئے دعا کی گئی۔