اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: میں ہی بےعمل ہوں تو اثرکیسے؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 26 August 2018

میں ہی بےعمل ہوں تو اثرکیسے؟

از: محمد انور داؤدی ایڈیٹر "روشنی" اعظم گڈھ
ـــــــــــــــــــــــــــ
نیک اور صالح معاشرہ کا وجودضروری ہے، افراد سےملکر معاشرہ بنتا ہے، صالح معاشرے کے وجود کے لئے اجتماعی اصلاح کا آسان طریقہ یہ ہےکہ ہر ہر فرد خود اپنا محاسبہ شروع کردے اور اپنی اپنی اصلاح کیلئے کمر بستہ ہوجائے، میں بھی معاشرے کا ایک فرد ہوں، آئیے میں اپنا محاسبہ کرتا ہوں، مجھے رمضان میں
قرآن اور ماہ رمضان سے بڑی مناسبت ہے، پر خوب تقریرکی اور اخیر میں یہ بھی بتایا کہ قرآن کی تلاوت کا یہ اھتمام رمضان بعد بھی رکھئے گا یا کم ازکم آدھا پارہ تو ضرور رہے
لیکن جب میں اپنے قول پر عمل کو پرکھتا ہوں توخود کو واعظ بےعمل کے خانے میں پاتا ہوں، شوال ذیقعدہ ختم ہوگئے ذی الحجہ بھی نصف ہوگئے لیکن میرا قرآن ابھی تک مکمل نہیں ہوا.
فجر بعد تلاوت تو چھوڑئیے، جماعت تک چھوٹ جاتی ہے، اچھا بالکل سچ سچ آپ بھی بتائیے
کیا مجھ جیسا آپ کا بھی عمل ہے؟
فجر بعد آپ کیا دیکھتے اور پڑھتے ہیں
آخری کتاب قرآن
اسکی تلاوت جسکا دیکھنا پڑھنا بھی عبادت ہے جسکے ایک ایک حرف پر دس دس نیکی کا وعدہ ہے، یا وہاٹس ایپ اور اسکے پیغامات، جس کے دیکھنے اور پڑھنے کیوجہ سے بعض دفعہ غصہ، نفرت اور غیبت میں پڑنا یقینی ہوجاتا ہے، جسکی قباحت وشناعت میں شبہ نہیں کیا جاسکتا، جسکی وجہ سے اعمال نامہ اور سیاہ ہوتا ہے اور وہاں کیا وہاٹس ایپ دیکھتے دیکھتے سنت مؤکدہ اور تکبیر اولی تک چھوٹ جاتی ہے؟
اور نماز میں یکسوئیت رہتی ہے؟ یا دھیان اُدھر ہی رہتا ہے؟
بڑا المیہ ہے!!!!!!!!!!
بالکل سچی بات ہے اگر میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے پنج وقتہ نمازی بنیں تو مجھے ہاں مجھے والدین کو، گارجین، کو اور ذمہ داروں کو تہجد واشراق تک کی پابندی کرنی ہوگی
میرے لئے اور پوری امت کی کامیابی کے لئے دعا کیجئے.