اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اساتذہ مدارس کے زیر اھتمام یک روزہ سیاسی و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 26 September 2018

اساتذہ مدارس کے زیر اھتمام یک روزہ سیاسی و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد!

رپورٹ: سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2018) مدارس کے اساتذہ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیاسی و تعلیمی بیداری کانفرنس 25 ستمبر 2018 بروز منگل کو منعقد ہوئی، افتتاحی اجلاس جناب وجیندر پرساد یادو وزیر توانائی نشہ بندی آبکاری نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار واحد ایسے لیڈر ہیں جن کی حکمرانی میں اقلیتی طبقہ کو ترقی کے ساتھ سب سے زیادہ تحفظ فراہم ہے، آزاد ہندوستان میں بہار کے مسلمانوں کے لئے جو کام نتیش کمار نے کیا ہے وہ کام کسی بھی لیڈر نے کیا ہے، انہوں نے کبھی ٹریپل سی یعنی کرائم کرپشن اور کمیونلزم سے سمجھوتہ نہیں کیا، کیونکہ وہ انصاف کے ساتھ ترقی کے لئے پابند عہد ہے، نتیش کمار کی حکومت رہی تو امن و امان کائم دائم رہے گا، بہار کے امن پسند مسلمان نتیش کمار کو رہتے ہوئے اپنی باگ ڈور کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں دیں گے.
 اس تقریب کی صدارت سرپرست اعلی محمد ہارون رشید کار گذار چیئرمین بہار قانون ساز نے کہا کہ بہار میں اقلیتوں کو ریاستی و مرکزی حکومت کے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں سے فائدہ ضروری اٹھانا چاہیے اور اپنے حقوق و اختیارات ہر حال میں حاصل کرنے چاہیے جو اس جمہوری ملک میں آئین نے دے رکھا ہے، لیکن اس کے لئے اقلیتوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا اور مثبت فکر کے ساتھ مضبوط و مستحکم قیادت میں میدان عمل میں سر گرم ہونا پڑے گا، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو احساس کمتری اور منفی فکر ترک کرنا پڑے گا اور مثبت افکار ونظریات کا حامل بن کر عملی اقدامات کرنے پڑیں گے تب یقینی طور پر اللہ تعالی کی مدد بھی شامل رہے گی،  اور کامیابی قدم چومے گی، صرف گلہ شکوہ کرنے سے کام نہیں چلے گا اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا.
 نظامت کے فرائض انجام دے رہے سرپرست جناب تنویر احمد رکن بہار قانون ساز نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سماج کے بے سہارا، بے گھر، غریب  اور استحصال کا شکار اپنی ہر چھوٹی بڑی بنیادی ضرورتوں کے لئے کہیں نہ کہیں سرکار کی مدد اور نظر کرم پر منحصر ہیں، ایسے لوگوں کو سماج کے میں اسٹریم سے جوڑے رکھنے کے لئے ہی سماج  فلاح کی موثر منصوبے کی ضرورت پڑتی ہے، جس کے بغیر ریاست کی مکمل ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، بہار میں سرکار کے ذریعہ سماج فلاح کے کئی پروجکٹ زمینی سطح پر کافی موثر طریقے سے نافذ کئے گئے ہیں، ریاست کے کمزور، دبے، پچھڑے، غریب کنبہ کے فروغ کے لئے نتیش کمار سماجی بہبود کے تحت پوری طرح کوشاں ہیں جبکہ مہمان اعزازی ڈاکٹر دلیپ کمار چودھری رکن بہار قانون ساز نے کہا کہ سماج اور ملک کی تعمیر میں اساتذہ کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اساتذہ سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کو ہر سطح پر  احترام اور اعزاز ملنا چاہیے، وزیر اعلی نے ریاست کے اساتذہ سے امید ظاہر  کی ہے کہ وہ ملک  کی تعمیر میں اپنی حصہ داری  کو بڑھائیں.
 کنوینر بےباک لیڈر جناب خالد انور رکن بہار قانون ساز نے بھی کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں جس طرح سے ریاست ترقی کی طرف گامزن ہے وہ قابل قدر ہے، ریاست میں شراب بندی نئی تاریخ رقم کی ہے، تعلیم کے حلقہ میں بھی ریاست بہار کی بہتر کار کردگی ہے لڑکے سمیت لڑکیاں بھی تعلیم کے حلقہ میں قابلیت کی پرچم لہرا رہی ہے.
 اس موقع پر سینئر لیڈر ظہیر پرسونوی، عبدالقیوم، مولانا انیس الرحمن، ماسٹر عبدالحفیظ، ماسٹر اسرار، مولانا منصور وغیرہ سمیت کافی تعداد میں افراد موجود تھے.