اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حاجی پور: محلہ مداریپور داؤد نگر میں مکتب اسلامیہ کا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 25 October 2018

حاجی پور: محلہ مداریپور داؤد نگر میں مکتب اسلامیہ کا افتتاح!

ندیم اشرف
ــــــــــــــــــــ
حاجی پور(آئی این اے نیوز 25/اکتوبر 2018) دینی تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے اسلیے مسلمان اپنے اپنے بچوں کو مکتب میں داخل کرائیں، علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے اور دینی تعلیم ہمارا اصل فریضہ ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا آصف جمیل قاسمی نے مکتب اسلامیہ کے افتتاح کے دوران کیا.
واضح ہو کہ پروگرام سے چند دن پہلے دینی تعلیم کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی کی گئی تھی، جس میں دانشور لوگ شریک تھے، میٹنگ جامع مسجد مائل میں ہوئی جس میں غور کیا گیا کہ بچے دینی تعلیم سے دور ہورہے ہیں، میٹنگ میں یہ بھی بات آئی جہاں جہاں دینی مکتب نہیں ہے  وہاں جاکر مکتب قائم کیا جائے، دوران میٹنگ کچھ غریب طبقہ کے لوگ موجود تھے سبھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بچے بالکل دینی تعلیم سے دور ہیں لہذا اسی دوران ایک مکتب کا افتتاح 23/10/18 کو مداریپور میں ہوا.
پروگرام میںخطاب کرتے ہوئے مولانا جمیل قاسمی نے کہا کہ امت مسلمہ کے اوپر فرض ہے کہ اپنے بچے کو مکتب میں داخلہ ضرور کرائیں قرآن کی تعلیم دیں تاکہ ہمارے بچے قرآن پڑھنا جان جائیں اور آنے والی نسل کا بھی دینی تعلیم کی رجحان برقرار رہے.
 اس پروگرام میں ولی احمد، محمد شمیم، محمد احتشام، مزمل، محمد عارف، محمد قیصر، محمد وسیم، محمد روشن جمال، مبشر جمال، سجاد، محمد پرویز، محمد انعام، محمد عقیل، محمد عفان، محمد عرفان  وغیرہ خاص طور سے موجود تھے.