اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد ویشالی میں دعائیہ نشست کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 23 November 2018

مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد ویشالی میں دعائیہ نشست کا انعقاد!

ویشالی(آئی این اے نیوز 23/نومبر 2018) ضلع ویشالی کے مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد میں تین بچوں کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کا آغاز محمد اکرام متعلم مدرسہ ھذا کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد نعت نبی محمد آفتاب عالم، محمد ساجد حسین نے پڑھا.
نشست کے کی صدارت کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد مظاہر عالم صاحب سجادہ نشین خانقاہ شمسیہ چک اولیاء ویشالی نے اپنے خطاب میں حافظ قرآن کے متعلق فرمایا، حافظ قرآن کو اللہ انعام دے گا ایسے دس لوگوں کی سفارش کرے گا جس پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کی سفارش کو قبول فرمائے گا.
مفتی عبد السلام قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ اماموری نے فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور دوسرے کو سیکھائے، ہم قرآن کو چھوڑ کر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم اپنے بچوں کو ضرور حافظ بنائیں.
پروگرام کی نظامت مولانا قمر عالم ندوی ناظم مدرسہ ھذا استاد مدرسہ احمد یہ ابا بکر پور نے کی، محمد عبد اللہ مظفرپور محمد عالمگیر  محمد سمیر الدین اماموری نے بہت ہی کم وقت میں تکمیل قرآن کی جس سے مدرسہ کے تعلیمی معیار کے بہتر ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.
اس موقع پر مولانا عبد القیوم شمسی، الحاج قاری عرفانی، محمد کلام صاحب، حسن اختر، ماسٹر نسیم احمد، حافظ اشتیاق صاحب کے علاوہ درجنوں لوگوں نے شرکت فرماکر پروگرام کو کامیاب بنایا.
اخیر مولانا مظاہرعالم صاحب کی خصوصی دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔