اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پسماندہ دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان شاعر بیرون ممالک دبئی میں بکھیرہ جلوہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 30 November 2018

پسماندہ دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان شاعر بیرون ممالک دبئی میں بکھیرہ جلوہ!

سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2018)
یہ کبیرہ کی زمیں ہے، روح میں ایمان بستا ہے
کہیں پر رام بستا ہے کہیں رحمان بستا ہے
شاعری ایک ایسا فن ہے جو قدیم زمانے سے ہی اپنا اہم مقام حاصل کئے ہوئے ہے، اس کے ذریعے تہذیبی اور حب الوطنی کا پیغام شاعر ایک لائن ہی میں جس قدر پیش کر دیتا ہے وہ اپنے آپ میں نمایاں خوبی ہے، دھنگھٹا تحصیل حلقہ کے موضع "بسیاجوت" میں  پیدا ہوا شاعر "اسد مہتاب" ایک ایسا نام ہے جو اپنی شاعری کے ذریعہ اپنے علاقے کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک ہندوستان کا نام روشن کر رہا ہے،
حال ہی ٢٣ نومبر٢٠١٨ء کو دبئی کے شارجہ میں منعقدہ مشاعرے میں یہ نوجوان شرکت کر علاقے کا نام روشن کیا ہے، جو ہم لوگوں کے لئے باعث فخر کی بات ہے.
میں امن کا پھول ہوں محبت میری زباں
اردو ہے میرا جسم تو ہندی ہے میری جاں
جیسے اشعار قومی یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، گاؤں کی مٹی میں پلا بڑھا یہ نوجوان اپنی لگن اور محنت کے ذریعہ اپنے دل میں حب الوطنی کا جذبہ لئے ہوئے ملک کی سرحد پار  کر اب بیرون ملک میں بھی ہندوستان کی تہذیب و قومی یکجہتی، امن وسلامتی کا پیغام اپنے شاعری کے ذریعہ دینے چل پڑا ہے، اسد مہتاب کے شعروں نے خوب واہ واہی بٹوری ہے، ان کی اس کامیابی پر علاقے کا ہر نوجوان وبزرگ انہیں مبارک باد پیش کرنے آیا۔
علاقے کی معزز و معروف شخصیت منشی محمد حسین صدیقی نے مبارک باد پیش کرتے ہو  کہا کہ اسد مہتاب جس طرح سے شاعری کے ذریعہ ملک میں اتحاد قائم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے، آنے  والے دنوں میں اس کی یہ کوشش ضرور کامیاب ہوگی.
اس موقع پر مولانا محمد مسلم خان، محمد شاہد، مولانا عبدلاحد چتوڑی، حافظ عبدالرشید، جسونت یادو، شمبھو ورما و دیگر حضرات موجود رہے۔