اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: صوبائی جمعیة علماء کی "پانی بچاؤ" مہم کو کامیاب بنانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 30 November 2018

صوبائی جمعیة علماء کی "پانی بچاؤ" مہم کو کامیاب بنانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد!

بانیان جمعیة کے کارناموں پر سیمینار کے سلسلے میں بھی باہمی مشورہ.

پانی پت(آئی این اے نیوز 30/نومبر 2018) جمعیة علماء ہند مختلف مواقع پر مسلسل متعدد دینی، سماجی معاشی اور معاشرتی معاملات میں مسلمانان اور دیگر برادران وطن کی رہنمائی کرتی رہی ہے، کچھ ماہ پہلے پورے ملک میں تعلیمی بیداری مہم چلائی گئی، جس سے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے اور بیت الخلاء کی تعمیرات میں حکومت کی تحریک کو بڑی قوت بخشی اور ہریانہ میں جمعیة علماء ہند کے بینر تلے غیر قانونی بجلی کے استعمال پر روک لگانے کے لئے 37 ہزار بجلی میٹر مہیا کرائے گئے تھے، اور اب جمعیة علماء ہند نے اپنے کامیاب سفر کو جاری رکھتے ہوئے اہم ترین تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے یعنی "پانی بچاؤ تحریک"، اس سلسلے میں جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ کے صدر مولانا محمد یحییٰ کریمی کی زیر صدارت گاؤں بھادس کی جامع مسجد میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ پلول اور پنگواں کے حلقوں کے علاؤہ دوسرے مقامات پر بھی پانی بچاؤ بیداری مہم چلانے کے لئے میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ جمعیة علماء ہند نے اپنے  صد سالہ سفر کو انتہائی تابناکی اور کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا ہے، اس مناسبت پر جمعیة علماء ہند نے آئندہ ماہ دیگر پروگرام اور مجالس کے علاؤہ جمعیة علماء ہند کے بانیان اور معماران کی حیات و خدمات پر سیمینار کرنے کے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں بھی جمعیة علماء کے ذمہ داران نے باہمی مشورہ کیا اور جمعیتہ علماء ہند کے سفر کو مزید کامیاب اور ملک و ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل میں زیادہ مؤثر بنانے کے لئے مزید تگ و دو کے ساتھ کام کرنے کا عزم بھی کیا، اور میٹنگ میں جمعیة علماء کے  مختلف ذمہ داران اور عہدہ داران نے شرکت کی جن میں سے قاری محمد اسلم صاحب، مفتی سلیم ساکرس، مولانا دین محمد  پنگواں، مفتی سلیم گڑگاواں، مولانا ہاشم نوح، مولانا طیب کنسالی، مولانا ظفر الدین فروز پور نمک، مولانا عثمان سونکھ، مفتی عطاءالرحمٰن مہوں، مولانا توفیق پھوسیتہ، مولانا ساجد راجپورہ، حافظ شبیر سرولی، مولانا جمیل راجپورہ، مولانا عمر گورالتا، قاری مبین اٹاور ، مولانا حسن ساکرس، مولانا جمشید صاحب نول گڑھ ، حافظ محمد یحییٰ نول گڑھ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
 حافظ محمد اسرائیل صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی مولانا زکریا صاحب بھادس نے اس میٹنگ میں شرکاء کی پر خلوص میزبانی فرمائی۔