اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لالگنج پارلیمانی حلقہ کے امیدوار کو لے کر شدید مخالفت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 31 March 2019

لالگنج پارلیمانی حلقہ کے امیدوار کو لے کر شدید مخالفت!

عبد الرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــ
لالگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2019) لال گنج پارلیمانی حلقہ میں امیدوار کو لیکر کافی گھمسان مچا ہوا ہے، جو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، یہاں کی پارلیمانی سیٹ اتحاد میں بی ایس پی کے کھاتے میں گئی ہے تقریباً ایک سال سے زائد عرصہ سے گھورا رام کو لالگنج کا پربھاری بنایا گیا تھا، گھورا رام سابق وزیر بلیا کے رہنے والے ہیں اسی بنیاد پر الیکشن کے نزدیک آتے ہی ان کی مخالفت شروع ہوگئی، حالانکہ گھورا رام حلقہ میں اپنی پکڑ اچھی بنا لئے تھے اور ہر طبقہ میں ان کی مضبوط پکڑ تھی اور اتحاد ہو جانے پر ان کی پوزیشن اور مضبوط ہوگئی تھی، مگر مخالفت کے چلتے ابھی چند دنوں قبل ان کا ٹکٹ کٹ گیا، جس کو لیکر ان کے حمایتی سڑکوں پر اترے اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔
اور اب موجودہ ایم ایل اے لالگنج ارمیندر آزاد کی بیوی سنگیتا آزاد کو پارٹی کا نیا امیدوار بنایا گیا، اب ان کے خلاف بھی  کارکنان کی مخالفت ہورہی ہے، روز کہیں نہ کہیں مظاہرے ہو رہے ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں مارٹین گنج بازار، ۔ننداؤں بازار، گوسائی گنج بازار،اور لالگنج بازار میں مین گیٹ تحصیل کے سامنے بھی بی ایس پی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سنگیتا آزاد کے خلاف نعرے بازی کی۔
اتحاد سے بیر نہیں۔
سنگیتا کی خیر نہیں۔
کارکنان اور عوام کا الزام ہے کہ قومی صدر مایاوتی کو صرف ایک ہی گھر ملا ہے، سنگیتا آزاد کے شوہر پہلے سے ہی حلقہ لالگنج اسمبلی سے ایم ایل اے ہیں، قومی صدر کا یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، محترمہ مایاوتی اپنے اس فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔
موجودہ ایم ایل اے مسلم مخالف ہیں، اعظم گڑھ منڈل سے کوئی کو آرڈینیٹر نہیں ہے، بی ایس پی کو صرف مسلمانوں کا ووٹ چاہئے، احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ پارٹی کی قومی صدر اس پر غور کریں ہمیں سنگیتا آزاد نہیں چاہئے، پارٹی ہائی کمان کسی اور نام پر غور کرے۔
اس موقع پر محمد تابش، وسیم احمد، محمد عادل، پرویز احمد ، محمد راشد، محمد شاداب، اوما شنکر چمار، برجو چمار کے علاوہ بہت سارے کارکنان موجود تھے۔
واضح ہو کہ لالگنج پارلیمانی سیٹ اس وقت بی جے پی کے پاس ہے۔