اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کا تحفظ جمعیۃ علماء کا اولین مقصد، ملک کی آزادی جمعیۃ علماء کی مرہون منت ہے، جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کے اجلاس عام سے مولانا سید حبیب اللہ مدنی کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 23 April 2019

اسلام کا تحفظ جمعیۃ علماء کا اولین مقصد، ملک کی آزادی جمعیۃ علماء کی مرہون منت ہے، جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کے اجلاس عام سے مولانا سید حبیب اللہ مدنی کا خطاب!

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2019) جیسے جیسے قیامت قریب آرہی ہے مسلمانوں کا ہمت و حوصلے پست ہوتے جارہے ہیں، تعداد میں تو مسلمان پچھلے زمانے سے لاکھ گنا زیادہ ہیں لیکن طاقت کم ہوگئی ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے صرف نماز، روزہ اور دعا پر اعتماد کرلیا، ہم نے سوچھ لیا کہ بغیر کسی مجاہدے کہ صرف دعا سے ہمارے سب مسائل حل ہوجائیں گے۔یاد رکھو جب تک ہم محنت و مشقت نہیں کریں گے تب تک ہمیں اسکا پھل نہیں مل سکتا۔مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد نورانی، الیاس نگر میں جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حبیب اللہ مدنی مدظلہ نے کیا۔
مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء کا تعارف کراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جب ہندوستان پر انگریز سامراج کا بادل چھایا ہوا تھا اور ہر طرف ظلم و ستم ڈھایا جارہا تھا۔تب دارالعلوم دیوبند جس کی بنیاد ہندوستان کی آزادی کیلئے رکھی گئی تھی۔وہاں سے حضرت شیخ الہندؒ کی قیادت میں ایک جماعت نکلی جسکا نام جمعیۃ علماء ہند تھا۔جمعیۃ علماء ہند نے ملک کی آزادی کیلئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کردیا۔اگر جمعیۃ علماء نہ ہوتی تو ہندوستان آزاد نہ ہوتا۔مولانا نے فرمایا کہ ملک کی آزادی جمعیۃ علماء کی مرہون منت ہے۔انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد اور پاکستانی کہنے والوں کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں۔نیز فرمایا کہ جمعیۃ علماء روز اول سے قیام پاکستان کی مخالف تھی۔مولانا مدنی نے فرمایا کہ اس ملک پر جتنا حق دیگر شہریوں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں کا بھی ہے۔ہم نے اس ملک کو آزادی دلائی ہے۔ہم یہیں پیدا ہوئے تھے اور یہیں مریں گے اور یہیں دفن ہونگے۔مولانا نے کہا ملک و ملت کی بقاء اور ترقی کیلئے جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ہیں۔
مولانا حبیب اللہ مدنی نے فرمایا کہ اسلام کا تحفظ جمعیۃ علماء کا اولین مقصد ہے۔انہوں نے کہا جمعیۃ علماء کی وہ تاریخ ہے جسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک ایک جمہوری ملک ہے یہاں مختلف مذاہب کو ماننے والے آپس میں پیار و محبت کے ساتھ بستے ہیں۔اگر کوئی انکے درمیان درار ڈالنے کی کوشش کرگا جمعیۃ علماء انہیں نہیں بخشے گی۔اگر ملک کے کسی شہری کو کوئی پریشانی ہو جمعیۃ علماء انکے ساتھ ہے۔قابل ذکر ہیکہ جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، حلقہ بنشنکری کا یہ پہلا عظیم الشان اجلاس عام جمعیۃ علماء بنگلور کے نائب صدر حافظ آصف کی نگرانی میں منعقد ہوا تھا۔جس کی صدارت جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض جمعیۃ علماء بنگلور کے صدر مولانا صلاح الدین قاسمی نے ادا کئے۔اجلاس کا آغاز مولانا ریاض الدین قاسمی کی تلاوت، نعت اور حافظ عمران کی پیش کردہ ترانۂ جمعیۃ سے ہوئی۔جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کے صدر مولانا نظام الدین قاسمی نے استقبالیہ اور ناظم عمومی مفتی سلیم قاسمی نے ہدیۂ تشکر پیش کیا۔اس موقع پر مولانا عبد الرحیم رشیدی اور مولانا شمیم سالک مظاہری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی جس میں بطور خصوصی جمعیۃ علماء کرناٹک کے ناظم عمومی جناب محب اللہ امین، حافظ یل فاروق، وغیرہ شریک رہے۔اجلاس کے اختتام پر جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کی جانب سے مولانا حبیب اللہ مدنی کی شال پوشی اور تہنیت نامہ کے ذریعہ اعزاز کیا گیا اور انہیں کی دعا سے مجلس کا اختتام ہوا۔