اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ:راشٹریہ علماء کونسل سے ٹھاکر انل سنگھ و رادھے شیام گوتم نے کیا پرچہ نامزدگی داخل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 23 April 2019

اعظم گڑھ:راشٹریہ علماء کونسل سے ٹھاکر انل سنگھ و رادھے شیام گوتم نے کیا پرچہ نامزدگی داخل!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2019) ایک طرف جہاں بی جے پی اپنی کرسی کو دوبارہ بچانے کی کوشش میں ہے تو وہیں سپا بسپا نے گٹھبندھن کر اترپردیش میں اپنے وجود کو بنائے رکھنا چاہتی ہیں، مگر اس گٹھبندھن میں مسلم قیادتوں کو حصہ داری نہ دیئے جانے کے خلاف مسلم پارٹیاں بھی میدان میں اتر گئی ہیں، یہ پارٹیاں اپنے اپنے حلقہ میں گٹھبندھن کے لئے مصیبت بھی کھڑی کر سکتی ہیں، راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی نے پریس کانفرنس کر گٹھبندھن کو ٹھگبندھن قرار دیا تھا تو وہیں مختلف سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا تھا، اسی کڑی میں گزشتہ کل اعظم گڑھ کے صدر سیٹ سے سپا امیدوار سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے خلاف راشٹریہ علماء کونسل سے ٹھاکر انل سنگھ اور لال گنج (محفوظ) سیٹ سے نیلم سونکر کے خلاف رادھے شیام گوتم نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، پرچہ نامزدگی سے پہلے ایک لمبے قافلہ کے ساتھ شہر میں روڈ شو کر عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
 آپ کو بتا دیں کہ ٹھاکر انل سنگھ پارٹی بننے سے پہلے کے قومی صدر کے ساتھی میں سے ہیں یعنی پہلے دن سے پارٹی کے ممبر ہیں تو وہیں لالگنج امیدوار رادھے شیام اس سے پہلے کونسل کے ٹکٹ پر ضلع پنچایتی کا چناو لڑچکے ہیں اور برابر وہ زمین پر لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں، قومی صدر مولانا عامر رشادی نے روڈ شو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو جامعة الرشاد ہوتے ہوئے کوٹ محلہ، تکیہ، کوتوالی ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پر پہنچ کر ختم ہوا ۔
   اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی، قومی سکریٹری مفتی غفران قاسمی، قومی ترجمان طلحہ رشادی، یوتھ صوبائی صدر نورالہدی، ماسٹر طارق وغیرہ سمیت ہزاروں لوگ موجود رہے۔