اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بین العقائد ہم آہنگی امن کیلئے بہت ضروری:محمد عثمان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 26 June 2019

بین العقائد ہم آہنگی امن کیلئے بہت ضروری:محمد عثمان

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 26/جون 2019) سامجی کارکن محمد عثمان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں شدت پسندی اور اس سے جڑی ہوئی دہشت گردی سے نمٹنے اور یکجہتی،امن و شانتی بنائے رکھنے کی ذمہ داری مغربی ایشیائی ممالک بالخصوص سعودی عربیہ کی ہے۔اس وقت دنیا کے تمام ذمہ دار لیڈران کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی اور دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں سے نمٹنے کیلئے ایک ٹھوس طریقہ نکالیں اور مل جل کر اس کا سامنا کریں۔سیاسی اور مذہبی رہنما اس مسئلے کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالمی قیادت مثبت رول ادا کرے۔یہ سچ ہیکہ سیاسی اور مذہبی رہنما دوسروں کی حوصلہ افزائی اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت میں فرق ہے لیکن وہ دہشت گردی سے متاثر ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ مل کر متحد ہوکر دہشت گردی سے مقابلہ کریں۔10فیصد ہی امن اور ہم آہنگی کیلئے کافی ہیں۔ذمہ دار اور طاقتور قیادت کو تاریخ کا علم اور اسے سیکھنے کی خواہش،فعال اور مسلسل کارکردگی کی نگرانی کرناہونا چاہئے۔ملک کی سلامتی کا اہم ستون امن ہے۔امن کے قیام کیلئے لوگوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کروائ جائے۔مذہبی قیادت کے ذریعہ نفرت کی تقریر تشدد اور دہشت گردی کا باعث بنتی ہے۔نوجوان دانشوارانہ سوچ کے بجائے انتہائی مذہبی،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نظریات کا انتخاب کرتے ہیں۔کوئی مذہب انہتا پسندی کی تعلیم نہیں دیتا ہے اور کوئی بنیاد پرست شخص مذہبی نہیں ہوتا۔تاہم بعض مخصوص مذہبی اور فرقہ وارانہ گروہ ہیں جو دوسروں پر اپنے خیالات تھوپنے،علیحدگی،نفرت اور انتہا پسند نظریہ کو بڑھاتے ہیں جو عالمی امن کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔لوگ جانتے ہیں کہ انتہا پسندی گمراہی کی طرف لے جاتی ہے۔انتہا پسندی برائیوں کو جنم دیتی ہے۔غرض یہ کہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے انصاف،امن اور یکجہتی کا ہونا ضروری ہے۔ محمد عثمان نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کو روکنے اور دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ایک موثر نظام کی ضرورت ہے۔