اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: محکمہ صحت کے ذریعہ عازمین حج کیلیے صدر اسپتال میں ٹیکہ کاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 30 June 2019

مدھوبنی: محکمہ صحت کے ذریعہ عازمین حج کیلیے صدر اسپتال میں ٹیکہ کاری!

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 30/جون 2019) محکمہ صحت کے ذریعہ صدر اسپتال مدھوبنی میں سفر حج 2019پر جانے والے عازمین حج کو آج ٹیکہ کاری اور پولیو خوراک دیا گیا، اس موقع پر اے سی ایم او جناب ایس پی سنگھ اور ڈی ایل او مہیش چندر رائے نے عازمین حج ٹیکہ کاری اور پولیو پروگرام کا شمع روشن کر افتتاح کیا اور عازمین سے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کے ان کے سفر حج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پروگرام کی صدارت مدھوبنی سول سرجن ڈاکٹر متھلیس جھا نے کیا، اس دوران آرگنائزر رام ولاس پرساد، محمد مجیب الرحمن، سبرا دیوی، این ایم صوفی اور ٹرینی اسٹوڈینس این ایم وغیرہ موجود تھے.
 ٹیکہ کاری مہم سب سے پہلے روشن آرا، مجیب الرحمن بی آر ایف سے شروع ہوئی، پھر اس کے بعد ٹوکن سسٹم سے عازمین حج کو ٹیکہ کاری اور پولیو خوراک پلانے کا کام دن بھر چلتا رہا.
مدھوبنی ضلع سے عازمین حج کی تعداد تقریبا اس بار 184ہیں.
اسسٹینٹ کنویز مفتی محمد شاہد قاسمی نے بتایا کہ تمام عازمین حج سے گذارش ہے کہ ہیلتھ کارڈ سفر حج کے لئے ضروری ہے جس کا آپ کے ساتھ سفر حج کے دوران ہونا سخت ضروری ہے، اپنے ساتھ دیگر ضروری کاغذات میں حج سلیپ کی تینوں کانپی منظوری نامہ اور پاسپورٹ وغیرہ کی ایک فائل ضروری ہو، جس کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں.
عازمین حج ٹیکہ کاری صدر اسپتال کے پروگرام ہال میں اختتام پذیر ہوا، پروگرام میں اسسٹینٹ کنویز مفتی شاہد قاسمی، مفتی امداداللہ قاسمی، محمد سراج العین، محمد اختر، محمد عالمگیر، محمد لیاقت حسین، محمد غیاث الدین کمپاونڈر، محمد عیسی، محمد محمود عالم  وغیرہ پیس پیش رہے.
اس بار عازمین حج میں مولانا محمد عبدالسمیع ہارون سلفی، مولانا نصیرالدین سلفی، محمد تعلیم، بی بی حسینہ خاتون، محمد فخرالدین، بی بی زوبیدہ خاتون، محمد شفیق، بی بی روشن آرا، بی بی خیرالنساء، محمد سراج الحق، محمد فاروق، محمد اسحاق وغیرہ کے نام شامل ہیں.