اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئوآئمہ میں درس قرآن کا آغاز، کثیر تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 29 July 2019

مئوآئمہ میں درس قرآن کا آغاز، کثیر تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت!

عبداللہ انصاری
_______________
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2019) الہ آباد ضلع کے متحرک وفعال   نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ کے محلہ اعظم پور جامع مسجد میں درس قرآن کا اہتمام کا آغاز کیا ہے، جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوتے ہیں اور اس روحانی مجلس سے فیض یاب ہورہے ہیں، اس موقع پر مفتی فضل الرحمان نے کہا، قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کاسمجھنا انتہائی ضروری ہے، قرآن ہی سے ہمارے ایمان کے اندر نکھار آئے گا، انہوں نے کہا، درس قرآن کامقصد عوام الناس کے عقائد کے تحفظ کے ساتھ انہیں دین کی اہم اور ضروری تعلیم قرآن کی آیات کے ضمن میں دینا، انہوں نے کہا، آج ہر طرف اہل باطل واہل ھواء سیدھے سادھے مسلمانوں کوراہ حق سے پھیرنے کی ہر ممکن کررہے ہیں، اس لئے موجودہ زمانے میں قرآن کے علوم وفنون سے واقفیت لازم ہے،ورنہ اگرقرآنی علوم سے ناواقف رہے توکسی بھی گمراہی کاشکار ہوسکتے ہیں، مفتی فضل الرحمان نے کہا، صحابہ کرام کے کتب خانہ میں قرآن کے علاوہ دوسری کوئی کتاب نہیں تھی اسی میں غوروفکر کرتے تھے، صحابہ کرام کاایمان قرآن سے بناتھا، انہوں نے کہا، افسوس کامقام ہے کہ آج ہم قرآن سے دور ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلمان ذلت وپستی کا شکار ہے،انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کہ قرآن کے دامن کومضبوطی سے تھام لیں، قرآن کوسمجھنے کی فکرکریں تبھی ہم دنیا وآخرت میں سرخروئی حاصل کرینگے،