اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مانو کالج اورنگ آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش پر "قومی اتحاد کا" انعقاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 31 October 2019

مانو کالج اورنگ آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش پر "قومی اتحاد کا" انعقاد

مانو کالج اورنگ آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی  یوم پیدائش پر "یوم قومی اتحاد "کا انعقاد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31 اکتوبر آئی این اے نیوز 2019
رپورٹ :ذیشان الٰہی منیر تیمی مانو کالج اورنگ آباد

      تاریخی اور سیاسی اعتبار سے مشہور و معروف اورنگ آباد کی سرزمین پر موجود مانو کالج ایک نہایت ہی بہترین علمی دانشگاہ ہے اس کالج کی سب بڑی اور اہم خصویت یہ ہے کہ یہاں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ وقت و حالات کے اعتبار سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے چنانچہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کی ایک عظیم شخصیت سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر پر اس کالج میں "یوم قومی اتحاد "کی تقریب کو عمل میں لایا گیا ۔سردار ولبھ بھائی پٹیل 31 اکتوبر 1875ء میں گجرات کے اندر پیدا ہوئے آپ نے اپنی محنت و لگن سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی آزادی سے قبل آپ انڈین نیشنل کانگریس سے جڑے پھر ،گجرات کا سب سے بڑا احتجاج جو انگریزی حکومت کے خلاف ہوا اس میں آپ ایک رہنماء کی شکل میں ابھرے پھر انگریزوں بھارت چھوڑوں تحریک میں اپنی شمولیت کو یقینی بنایا وطن عزیز ملک بھارت کی آزادی کے بعد آپ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے اہم منصب پر فائز ہوئے اور بھارت کو موجودہ شکل صورت میں لانے کے لئے آپ نے اپنی تن من اور دھن کی قربانی پیش کردی ۔چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو آپ نے بھارت میں شامل کیا حتی کے حیدرآباد، جموں و کشمیر اور جوناگڑھ جیسی بڑی بڑی ریاستوں پر عسکری قوت کی مدد سے عظیم بھارت میں شامل کرنے کا بہترین فریضہ انجام دیا۔
   اس عظیم اور بہترین شخصیت کی یوم پیدائش اس بات کی متقاضی تھی کہ اسے یوم قومی اتحاد کے نام سے منایا جائے اس لئے ڈاکٹر عبد الرحیم سر کی زیر نگرانی میں یوم قومی اتحاد کو مانو کالج میں بڑے ہی زور و شور کے ساتھ منایا گیا ۔تمام اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات کالج سے باہر نکل کر معاشرے میں قومی اتحاد کا پیغام دیا اور طلبہ نے ایک ساتھ دوڑ لگا کر قومی اتحاد کا ثبوت پیش کیا پھر تمام مشارکین کالج تشریف لائے اور ڈاکٹر عبد الرحیم سر کی زیر نگرانی میں تمام اساتذہ، معلمات اور طلبہ و طالبات نے اس مناسبت سے حلف لیا کہ وہ عظیم بھارت کی اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنے اور اسے لوگوں کے درمیان عام کرنے میں اپنی شرکت کو ہمیشہ یقینی بنائے رکھے گا ۔
 اس یوم قومی اتحاد کی مناسبت سے کالج کے لگ بھگ تمام طلبہ و طالبات موجود تھے لیکن باالخصوص میں محمد علی ،شاہ رخ خان، محمد عمران، مستحسن، ذیشان الہی منیر تیمی، عبد القادر،شہاب الدین، معید انجم، ابو نصر، عاشق، افروز، احمد رضا، سلامل انصاری، قابل، سلمان، عبد السمیع، شمشاد، امتیاز، علی تیمی، نظام الدین، فردوس، جمیل، عاشق، شمیم، عبد المتین، تفضل، ملک عبد الباری، شاکر، خادم الاسلام سیماب، سائمہ، نمرہ، عمرانہ، ترنم، عائشہ، رقیہ، صفیہ اور نوشین جیسے طلبہ و طالبات موجود تھے ۔صدر پروگرام  پروفیسر عبد الرحیم سر ،  پروفیسر پٹھان وسیم سر اور پروفیسر بدر الاسلام سر حفظھم اللہ ،محترمہ خان شہناز بانو میم ،محترمہ عظمی صدیقی میم ،ڈاکٹر شاہین پروین میم اور سیدہ ہاجرہ نوشین میم حفظھن اللہ  کے ساتھ ساتھ تمام طلبہ و طالبات کی موجودگی نے اس پروگرام کو کامیاب اور مثالی بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا  ۔
 
          ذیشان الہی منیر تیمی
مانو کالج اورنگ آباد مہاراشٹرا