اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندوستان میں 15 اگست تک 3 کروڑ پہنچ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد! کورونا مریضوں کے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اب 10 سے 12 دن میں تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو 15 اگست تک پازیٹو کیسز 2.74 کروڑ پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 27 April 2020

ہندوستان میں 15 اگست تک 3 کروڑ پہنچ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد! کورونا مریضوں کے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اب 10 سے 12 دن میں تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو 15 اگست تک پازیٹو کیسز 2.74 کروڑ پہنچنے کا اندیشہ ہے۔


ہندوستان میں 15 اگست تک 3 کروڑ پہنچ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد!

کورونا مریضوں کے بڑھنے کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اب 10 سے 12 دن میں تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو 15 اگست تک پازیٹو کیسز 2.74 کروڑ پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ہندوستان میں کورونا انفیکشن لگاتار بڑھ رہا ہے۔ کل پازیٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار پار کرنے والا ہے۔ 25 اپریل کو تھوڑی راحت ضرور ملی جب متاثرہ مریضوں کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھتی ہوئی دکھائی نہیں دی۔ لیکن 26 اپریل کو ایک بار پھر پازیٹو کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا۔ اس دن 1945 نئے معاملے سامنے آئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے کو 47 مریضوں کی جان گئی اور کل اموات کی تعداد 826 ہو گئی۔ اب تک اس بیماری سے 5913 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ 15 مئی تک ملک میں کووڈ-19 کے 65000 معاملے ہو سکتے ہیں۔