اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اہم پیغام امت مسلمہ کے نام، *تبلیغی جماعت اتہامات کے بیچ اعلی انسانی اخلاق و کردار کے ساتھ ابھری،تبلیغی جماعت کے خلاف کی گئی ایف آئی آر واپس ہو،* عطاء الرحمن بلھروی دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 30 April 2020

اہم پیغام امت مسلمہ کے نام، *تبلیغی جماعت اتہامات کے بیچ اعلی انسانی اخلاق و کردار کے ساتھ ابھری،تبلیغی جماعت کے خلاف کی گئی ایف آئی آر واپس ہو،* عطاء الرحمن بلھروی دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ

اہم پیغام امت مسلمہ کے نام،
*تبلیغی جماعت اتہامات کے بیچ اعلی انسانی اخلاق و کردار کے ساتھ ابھری،تبلیغی جماعت کے خلاف کی گئی ایف آئی آر واپس ہو،*


عطاء الرحمن بلھروی
دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ

ان دنوں ملک کی راجدھانی دہلی، اتر پردیش سمیت دیگر صوبوں  میں جسطرح تبلیغی جماعت کے افراد پلازمہ ڈونیٹ کر لوگوں کی جان بچانے کا کام کر رہے ہیں سب سے پہلے ہم انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں یقینا یہ انسانیت محبت اور حب الوطنی کی اعلی مثال ہے  جسکی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے، پلازمہ ڈونیٹ کرنے والے 99/ فیصد مسلمان ہیں اور جنکے جسم میں یہ خون جائے گا انمیں 90/ فیصد سے زائد  برادران وطن ہیں، مذہب اسلام نے ہمیں ایک دوسرے کا تعاون کرنے کی تعلیم دی ہے جسپر ہم عمل پیرا ہیں اور بلاتفریق مذہب و ملت ایک دوسرے کی خدمت  ہم اپنا انسانی و مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں اور ہم انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

لیکن پچھلے دنوں جسطرح تبلیغی جماعت کے خلاف زہر گھول کر  نفرت کی فضاء قائم کی گئی اور انکو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور جماعت سے وابستہ افراد  بشمول امیر جماعت  مولانا محمد سعد کاندھلوی پر  ایف آئی آر درج کی گئی اور کورنٹائن کیا گیا لیکن کورنٹائن مراکز میں معقول بندوست نہ ہونے کی وجہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ، جسکی وجہ سے کورنٹائن مرکز میں موجود افراد کی موت ہوگئی، یہ واقعات نہایت المناک اور افسوسناک ہیں
   آخر اسکا ذمہ دار کون؟  یہ کسی سازش کا حصہ تو نہی  ہے؟
کون انسانیت کا دشمن ہے ؟
موجودہ وقت میں بھی کچھ مراکز سے روزہ داروں کیلئے انتظامیہ کے ذریعے افطار و سحر کا انتظام نہ کئے جانے کی  خبریں موصول ہو رہی ہیں جو یقیناً انتظامیہ اور حکومت کی کھلی  لاپروائی کا نتیجہ ہے،

*حکومت سے  مطالبات*

(1) *تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد بشمول مولانا محمد سعد کاندھلوی کے خلاف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جو ایف آئی آر درج کی گئی انہیں واپس لیا جائے*

(2) *کورنٹائن مراکز میں انتظامیہ کی لاپروائی اور مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے جو موت کا شکار ہوگئے انکے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے*

(3) *جو لوگ کورنٹائن مراکز میں ہیں اور انہیں کھانا و ناشتہ سمیت دیگر ضروری چیزیں دستیاب نہیں ہیں  اور بنا سحر کے روزہ اور پانی سے افطار کرنے پر مجبور ہیں  انکے لئے  بلا تاخیر معقول انتظام کیا جائے اور جنکا وقت پورا ہو گیا ہے انہیں گھر واپس کیا جائے*

(4) *حکومت اور انتظامیہ کی لاپروائی سے جن لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے حکومت ان سے معافی مانگے*

(5) *جو نیوز چینل اور اخبارات نفرت اور زہر گھول رہے ہیں انکے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے*

*ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو چاہیئےکہ  وہ اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے درج بالا مطالبات پرعمل کریں اور تمام وزراء اعلی کو یہ حکم جاری کریں*،تاکہ ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہو ،  نوجوان نسل محفوظ رہ سکے، ہندوستان کی جمہوریت برقرار رہے اور اسکی سالمیت کوئی نقصان  نہ پہنچے،
*وہیں تمام سیکولر اور انصاف پسند جماعتوں کے لیڈران کو چاہیئے کہ وہ پوری طاقت و قوت کیساتھ  متحد ہوکر  سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور حکومت سے درج بالا مطالبات کریں، مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں یہ وقت کا فریضہ ہے،*
*گستاخی معاف، میں جسارت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کے صدر محترم مولانا ارشد مدنی، مولانا سید سلمان حسینی ندوی، مولانا محمود مدنی، مولانا جلال الدین عمری، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا ولی رحمانی، مولانا توقیر رضا خان مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی،بیرسٹر اسدالدین اویسی، ایڈوکیٹ محمد شاہد خان دہلی، مولانا سعادت اللہ حسینی حفظہم اللہ ورعاھم سمیت دیگر شخصیات ( واضح رہے کہ یہ پیغام ہر مسلمان کے نام ہے اور ہر ذمہ دار شخص اسکے مخاطب ہیں ) سے  گزارش کروں گا کہ اپنی فراست ایمانی اور بصرت افروزی سے ان مطالبات پر غور فرمائیے اور اس کاز کے لئے فوری طور پر مختلف تنظیموں کے قائدین کو جمع کر کے ملک  و ملت کے مفاد میں مثبت ، دیرپا اورقابل حل لائحۂ عمل تیار کیجئے ،*
اپیل کی جاتی ہے کہ ہم   یہ اعلان کریں  کہ ہم ظلم  کے   خلاف ہیں،نوجوان علماء،سیاسی و غیر سیاسی،سماجی اشخاص کو  کسی کا انتظار کئے بغیر ان معاملات کے خلاف محاذ کھولیں ،لوگوں کو آنے والے سنگین صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار کریں، *اپنی آواز بغیر کسی خوف و ہراس کے  ہر محاذ پر بلند کریں اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے اور حکیم و قدیر ہے*۔
موجودہ وقت میں تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ تسبیح کے دانوں کی طرح ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جلد بازی کے بجائے دور اندیشی اور حکمت عملی سے کام لیں اور کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں،   یہی وقت کی پکار ہے۔۔

عطاء الرحمن بلھروی
دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ