اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 🌹افطار ،، صلہ رحمی کا ایک زریں موقع، 🌹 از 🖋 احتشام الحق، مظاھری، کبیر نگری،

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 30 April 2020

🌹افطار ،، صلہ رحمی کا ایک زریں موقع، 🌹 از 🖋 احتشام الحق، مظاھری، کبیر نگری،

🌹افطار ،، صلہ رحمی کا ایک زریں موقع، 🌹


                           از 🖋
    احتشام الحق، مظاھری، کبیر نگری،



ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ھے ، اس میں عبادات کے گلہائے رنگا رنگ کھلتے ھیں ، ایک ایک عبادات اپنے جلو میں کئی دوسری عبادتوں کو لئے ہوئے ہوتی ھے ، اگر ہم موقع سے فائدہ اٹھانے کاہنر رکھتے ھوں تو ایک عبادت کے ذریعہ بعض دوسری عبادتوں کا ثواب بھی ذخیرہ آخرت کر سکتے ھیں ، اور دنیاو آخرت کی فلاح و بہبود سے مہریاب ھو سکتے ھیں ،
افطار کرانا اس ماہ کی اہم ترین عبادت میں سے ھے ، احادیث میں اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ھے،،
ایک حدیث میں ھے کی جو شخص کسی روزہ دار کو حلال کھانے سے افطار کرائے تو رمضان کی ساعتوں میں فرشتے اس پر رحمت بھیجتے ھیں ، اور شبِ قدر میں خود حضرت جبرئیل آمین ، اس پر رحمت بھیجتے ھیں (کنز العمال)
ایک دوسری روایت میں ھے کہ روزہ دار کو افطار کرانے پر اللہ تعالی تین انعام فرماتے  ھیں
۱  گناہوں کی مغفرت،، ۲  دوزخ کی آگ سے نجات،،۳  روزہ دار کے برابر ثواب ،،،
اور یہ ضروری نھیں کہ افطار میں پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے ، بلکہ ایک کھجور یا دودھ کی کچھ لسی یا پانی کے ایک گھونٹ کا بھی اتنا ھی اجر ھے ،، (صحیح ابن خزیم)

ان اہم بشارتوں پرمبنی اس عبادت کو ادا کرتے وقت اگر ذرا سی موقع شناسی ، کشادہ دلی ، اور حوصلہ مندی کامظاھرہ کیا جائے تو صلہ رحمی جیسی اہم عبادت انجام پزیر ھوسکتی ھے
آج ہمارا معاشرہ نفرتوں کی آگ میں جھلس رھا ھے ، ایک ہی ماں باپ کی اولاد باہم دست گریباں ھے،، ہم سایہ ہم سایہ کے سائے سے متنفر ھے ،،
ہماری دیواریں ملی ہوئی ھوتی ھیں لیکن ہمارے دل ملےہو ے نھیں ھوتے،، اسلام اس صورت حال کو ختم کرنے اور بتانِ نفرت کو توڑ کر محبت کے تاج محل تعمیر کرنے کا حکم دیتا ھے ،، رشتے ناطے جوڑنے کی تلقین کرتا ھے ،،
مشہور حدیث ھے ،، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ھیں کہ اس سے رشتہ جوڑو جو تم سے رشتہ توڑے ،، اور صلہ رحمی کی ترغیب دلاتے ھوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ،کہ  جو شخص چاہتا ھے کہ اس کے رزق میں وسعت اور اس کی عمر میں برکت ھو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے (مسلم)
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلہ رحمی کرنے والوں کے لئے مدد خداوندی کے ہم رکاب رہنے کی بشارت بیان فرمائی ھے،،
روایت میں ھے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا ھے  اور کہتا ھے میرے کچھ رشتہ دار ایسے ھیں کہ میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ھوں وہ مجھ سے قطع رحمی کرتے ھیں ،، میں انکے ساتھ حسن سلوک کرتا ھوں وہ میرے ساتھ بد سلوکی کرتے ھیں ،، میں انکے ساتھ برد باری سے پیش آتا ھوں وہ میرے ساتھ جہالت سے پیش آتے ھیں ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  یہ سن کر فرمایا کہ جو کچھ تم نے کہا اگر یہ سچ ھے تو تم ان کے منھ پر راکھ ملتے ھو ،، جب تک تمھارا یہ عمل جاری رھےگا اللہ کی طرف سے تمھاری مدد ھوتی رھے گی ، (مسلم)
اور اسلام میں رشتہ داروں کے بعد پڑوسیوں کےساتھ حسن سلوک کی سب سے زیادہ تاکید کی گئی ھے ،
احادیث میں جابجا پڑوسیوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھنے ، ان کے ساتھ بہتر سلوک کرنے اور ان کا تعاون کرنے کی تعلیم دی گئی ھے ،،

لیکن زندگی کے طویل سفر میں ، کبھی نہ کبھی  کسی نہ کسی معاملہ کو لے کر رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے مابین تناؤ اور دوریاں پیدا ھوجاتی ھیں ،،
ماہ رمضان ان دوریوں کو مٹانے کا بڑا زریں موقع فراہم کرتا ھے ،، اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر فریقین میں سے کوئی پہل کرلے ، اور کسی دن بقدر استطاعت عمدہ افطار (اگر ممکن ھو تو انکی کوئی پسندیدہ ڈش بھی )  تیار کرکے ایسے رشتہ دار یا پڑوسی کو بھیج دے ، اور چوں کہ اس مہینہ میں لوگوں کے دل نرم اور مزاج نیکی کی طرف زیادہ مائل ھوتے ھیں ، اس لئے قبول کرلئے جانے کی امیدیں دوسرے ماہ کے مقابل زیادہ ھیں ،
اگر شرف قبولیت سے نواز دیا جائے تو آئندہ موقع کی تلاش میں رہ کر اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھایا جائے ، اور عید کے دن گلے مل کر تمام گِلے شکوے دور کر لئے جائیں ،
اگر ہم نے ماہ رمضان کے اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھایا تو ہمارا گھر امن و سکون کے گہوارے اور ہمارا ماحول و محلہ جنت نشاں بن جائیگا ،، اور گھر سے شروع ھونے والی اتحاد کی یہ مہم ملکی اور عالمی اتحاد کی طرف ایک بڑی پیش قدمی ثابت ھو گی ،،،،  ان شاء اللہ