اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: نصیرپور کے لوگوں نے مزدوروں کو نئی سائیکل دے کر روانہ کیا بہار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 27 April 2020

بلریاگنج: نصیرپور کے لوگوں نے مزدوروں کو نئی سائیکل دے کر روانہ کیا بہار!

بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2020) بلریاگنج علاقہ کے نصیر پورگاؤں میں رہ رہے بہار کے سات مزدور سحری کے بعد اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوئے، گاؤں والوں نےان کی ہر طرح سے مدد کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ نصیر پور گاؤں میں پچھلے ڈیڑھ سال سے  بہار کے  رہ رہے  مزدور دوشنبہ کو سحری کھانے کے بعد بہار کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ گاؤں والوں نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ نہ جانے لاک
ڈاؤن کب تک رہے گا اس لیے اب ہمیں اپنے گھر جانا ہی ہوگا۔ مزدور گاؤں والوں کے معاملات سے بہت متاثر تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہے لیکن ہم اپنے بال بچوں کے لیے پریشان ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق جب تک وہ یہاں تھےہم ان کی ضرورت کی تمام چیزیں وقفے وقفے سے  پہنچاتے رہے اور جاتے وقت  گاؤں کے کسی صاحب خیر نے سب کو نئی سائیکل بھی دی تاکہ وہ آسانی کے ساتھ کم دنوں میں اپنے گھر پہنچ جائیں۔
نصیر پور گاؤں کے رہنے والے سماجی کارکن حافظ دانش فلاحی سے رپورٹر نے رابطہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا ہمیں یہاں پر کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہے ۔ہم صرف اپنے بال بچوں کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں سکریٹری سے کہہ کر، کوٹے دار کے ذریعہ راشن دلایا اور گاؤں والوں نے وقفے وقفے سے ان کی تمام ضروریات کی چیزوں کا انتظام کیا۔ان میں 4 مزدور مسلمان تھے جب کہ 3 غیر مسلم تھے۔ جاتے وقت بھی انہیں راشن دیا گیا تاکہ سفر میں انہیں کھانے پینے کی پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہ یہ ساتوں مزدور بہار کے ضلع کٹیہار کے کورسلا گاؤں کے رہنے والے تھے جو قصبہ بلریاگنج واطراف میں پچھلے ڈیڑھ سال سے محنت مزدوری کرکے پیسہ کماتے تھے۔