اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ،مسلمان رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں وزیر اعظم نریندر مودی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 26 April 2020

،مسلمان رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں وزیر اعظم نریندر مودی



،مسلمان رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں وزیر اعظم نریندر مودی 
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے صبر و تحمل، ہم آہنگی، حساسیت اور عوام کی خدمت کی علامت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کوروناوبا سے بچنے کے لئے لوگوں کو مقامی انتظامیہ کی ہدایات اور باہمی سماجی دوری پر عمل کرنا چاہئے۔
مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے دوسرے ایڈیشن کی 11 ویں قسط میں اہل وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ كورونا وبا کا قہر دنیا کے سامنے ہے تو اس موقع پر رمضان کو صبر و تحمل، خیر سگالی، حساسیت اور خدمت کے جذبے کی علامت بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب پچھلی بار رمضان منایا گیا تھا تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس بار رمضان میں اتنی بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا’’اس بار ہم، پہلے سے زیادہ عبادت کریں تاکہ عید آنے سے پہلے دنیا کوروناسے آزاد ہو جائے اور ہم پہلے کی طرح امنگ اور حوصلہ جوش و جذبے کے ساتھ عید منائیں۔ مجھے یقین ہے کہ رمضان کے ان دنوں میں مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوروناکے خلاف چل رہی اس جنگ کو ہم مزید مضبوط کریں گے۔ سڑکوں پر، بازاروں میں، محلوں میں، جسمانی فاصلے کے ضابطوں پر عمل اب بہت ضروری ہے۔وزیر اعظم نے دو گز فاصلے اور گھر سے باہر نہ نکلنے کے لئے بیدار کر رہے سبھی برادریوں رہنماؤں کے تئیں بھی اظہار تشکریہ کیا اور کہا کہ کورونانے ہندوستان سمیت، دنیا بھر میں تہواروں کو منانے کی صورت تبدیل کر دی ہے۔ اب پچھلے دنوں بہو، بیساکھی، پُتھنڈو، ویشو، اوڑیا نئے سال جیسے تہوار آئے۔ لوگوں نے ان تہواروں کو گھر میں رہ کر، اور بڑی سادگی کے ساتھ اور معاشرے کے خیر خواہ کے طور پر تہوار منایا۔
انہوں نے کہا ’’عام طور پر، لوگ ان تہواروں کو ان کے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ پورے جوش و جذبے اور امنگ کے ساتھ مناتے تھے۔ گھر کے باہر نکل کر اپنی خوشی مشترک کرتے تھے۔ لیکن اس وقت، ہر کسی نے تحمل برتا۔ لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کیا۔ اس بار عیسائی دوستوں نے ’ایسٹر‘ بھی گھر پر ہی منایا ہے۔ اپنے معاشرے، اپنے ملک کے تئیں یہ ذمہ داری نبھانا آج کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ تبھی ہم کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوں گے۔ کوروناجیسی عالمی وبا کو شکست دیں پائیں گے‘‘۔