اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہم اِن سے روٹھ سکتے ہیں اُن پر ٹوٹ نہیں سکتے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday 30 June 2020

ہم اِن سے روٹھ سکتے ہیں اُن پر ٹوٹ نہیں سکتے!

تحریر: شاداب راہی
__________
کہتے ہیں "گھر کی قیمت بڑھانی ہو" تو اچھے پڑوسی بنالو.
کہاوت ہے اور کہاوت جیسی ہی شان رہ گئ ہے۔
ورنہ آپ خود دیکھ لیں پاکستان تو خیر پاکستان ہے چین۔بنگلہ دیش۔شری لنکا اور نیپال کا رویہ ہمارے ساتھ قابل دید ہے۔

دل بیٹھ گیا،حزن وملال کا سیلاب بپا ہے،ہر چار سو اب چین اور چین ہی ہے،کوئ چینی ساز وسامان کو پیل رہا ہے،تسلی دل ہے جس سے قلب کو سمجھالیں کافی ہیں پر بیوہ کی آس اب صرف ایک بنا روح والا جسم ہے،کرب وحرب کی بات سے جسم اور قلوب واذہان ایک بڑی کشمکش کا شکار ہے،زبان کی لمبائ اور جھوٹ بولنے کی صفائ کا کوئ ثانی نہیں ہے،جھوٹ بھی اتنی بار بولو کہ وہ سچ ہی لگے اس میں ارباب حکومت کے پاس اعلی ڈگری ہے،ایک صاحب نکلے انہوں کہا چین نے قبضہ کیا ہے،بادشاہ نکلے اور کہا کوئ قبضہ نہیں کیا ہے۔
بےچاری عوام مانے تو کس کی مانے؟؟

حکومتی تلوے چاٹنے والی اور خصیہ بردار میڈیا کا کیا آقا جو کہ دے وہی سچ ہے،انہیں کیا ہے؟؟ اس بیس جوان وطن کا لہو ابھی ٹھنڈا بھی نہ ہوا کہ اپنے دامن میں جھانکنے کے بجائے اپوزیشن جو بغیر پوزیشن کی ہے اس کو شراب والی گلاس ہو جیسے برف میں گھول کر پینے کی کگار پر کھڑی ہوگئ۔

کوئ چین کی تعاون پر بکھیڑا کھڑا کیا،کوئ لداخ کے لئے راجیو گاندھی پر بوال کاٹا تو کوئ اس کے لئے بھی راہل گاندھی سے ہی جواب کے موڈ میں ہے۔

ذرا سوچیں ابھی کیا عرصہ گزرا،ان ہی کے بقول ارباب حکومت اور ارکان حکومت پاکستان گھس کے آئ ہے؟ایک ایئر اسٹرائک کے لئے گودی میڈیا اسٹرائک سے قبل لاہور پار کر چکی تھی؟جلوہ در جلوہ کا نظارہ دیکھ آنکھیں کیا دل بھی ان کے لئے رب سے مرہون منت کر رہا تھا۔

 بات کیا تھی آئیے بتاتے ہیں؟
چناو۔۔۔۔یہ ایک ایسی رکھیل ہے جو بڑے سے بڑے کو اپنے پالے میں اتار سکتی ہے،کسی کی قربانی لے سکتی ہے،ہزاروں ابھینندن کو یوں چٹکی میں ہجوم میڈیا کے روبرو پاکستان سے ریسیو کر سکتی ہے اور پھر اپنی اس کامیابی پر کپتان ہزاروں تالی بٹور سکتے ہیں۔۔۔۔

کیا اب وطن کی محبت خاک چھاننے گئ ہے؟کیا اب دس قیدیوں کی رہائ کو اہل میڈیا سے روبرو نہیں کرایا جا سکتا تھا؟کیا اب بیس جوانوں کی شہادت کو دلی لاکر من موہنی شردھانجلی نہیں دی جا سکتی تھی؟کیا ان شہیدان وطن کی حوصلہ افزائ ویسی نہیں کی جاسکتی تھی جیسا کہ بادشاہ نے پہلے کیا تھا؟تالی کپتان کو تو گالی۔۔۔۔۔۔کسے؟؟

اس کا جواب یہ ہے کہ اب چناو نہیں۔اب کی بار مودی سرکار والے نعرے کی ضرورت نہیں۔
ارباب حکومت ہر محاذ پر فیل ہے،اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں،پٹرول ڈیزل والے بابا اب اس پر چپی سادھ کر کرونل بنانے میں مصروف ہیں،بالی وڈ کی بڑی ہستیاں بادشاہ کے خلاف لب کو جنبش دینے کی مجال نہیں کر سکتا،بےچاری عوام ہے کہ نہ گھر کی اور نہ ہی گھاٹ کی ہے۔

ایک بات تو ہے بادشاہ میں کب لاش کی تجارت کرنی ہے یہ کام انہیں خوب آتا ہے،کب آنسو بہانے ہیں یہ بھی کمال درجے کا انکے پاس ہے،کب اور کس کے گھر میں گھسیں۔۔۔۔۔ کہ اینگل مذہب ودین کا بنے یہ تو اعلی درجے کی ہے۔

یہی تھے جو کہتے تھے چین کو لال آنکھ دکھائینگے اور بدلہ لیا "ڈیجیٹل اسٹرائک" سے واہ مودی جی واہ۔

خاصیت دیکھیں پوری ہمت والی سرکار کی چلانا کسی کو نہیں آتا پر ڈرائیونگ پر سب بیٹھے ہیں،وطنینت کا جامہ پہنے اور مذہبیت کا لبادہ اوڑھے بھوکی اور ننگی عوام کو نوچتی سرکار کو کوئ کچھ نہیں کہ سکتا "ان سے کشمیر مانگو تو یہ چیر دینگے،اور لداخ مانگو تو ٹک ٹاک انسٹال کرینگے۔چین سے بدلے کی طور پر بادشاہ نے چینی ایپس بند کئے۔۔۔۔۔

جنہوں نے اپنی تماشہ بین عوام کو چناو کے وقت پاکستان کے خلاف سب دکھایا وہ آج یہ کہ کر کہ کوئ قبضہ نہیں چین کی۔۔۔۔۔۔ خوش ہوئ جا رہی ہے۔

لوہیا نے کہا تھا "کہ جب سڑکیں ویران ہوجائیں (یعنی کوئ سرکار کے خلاف نہ بولیں،نعرہ بازی نہ ہو،وطنیت کا پاس ولحاظ نہ رکھی جائے)تو سنسد آوارہ ہوجاتی ہے" ہو بہو مکمل ہے۔
میں کیا پوچھوں اور نا پوچھوں۔۔۔جواب دے حکومت کہ اگر کوئ قبضہ نہ کیا تو بیس جوان کیونکر شہید ہوئے؟دلال میڈیا بتائے کہ یہ کہنا "جوانوں نے لداخ کا دیکھ بھال صحیح سے نہ کیا اس میں مودی جی کا کوئ دخل نہیں" یہ نوجوانان وطن کی کم ہمتی اور بےعزتی نہیں تو کیا ہے؟جب آپ نے کہا کہ کوئ قبضہ نہیں ہوا تو کیا جبرا ہمارے بیس جوان شہید ہوئے؟ اگر آپ آج جواب نہیں دیتے تو نہ دیں! آپ کو بیواوں کی آہ ضرور لگے گی_یتیم بچوں کی آہ وفغاں سے آپ بچ نہ پائینگے؟

اس زمیں نے ہزاروں فرعون دیکھیں ہیں اور وہ تمام کے تمام زیر زمیں دفن ہوئے ہیں آپ انتظار کریں۔ورنہ حقیقت ہم ہندوستانیوں کے سامنے رکھیں۔
ہمیں معلوم ہے کہ آپ چھپن انچ والا سینہ اب کتنا باقی ہے،یقینا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔"ہم ان سے روٹھ سکتے ہیں ان پر ٹوٹ نہیں سکتے۔۔۔"
سب یاد رکھا جائے گا۔
بتا تو کہ قافلہ کیوں لٹا؟؟