اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آفت کے دور میں ہر کسی کو عوام کی مدد کرنا چاہیے سہدیئ دیوی بالیکاانٹرکالج کے مینجر وشال ورما نے 3 ماہ کی فیس معاف کرنے کے اعلان پر کیا اپنے خیالات کا اظہار ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :22/جولائی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 22 July 2020

آفت کے دور میں ہر کسی کو عوام کی مدد کرنا چاہیے سہدیئ دیوی بالیکاانٹرکالج کے مینجر وشال ورما نے 3 ماہ کی فیس معاف کرنے کے اعلان پر کیا اپنے خیالات کا اظہار ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :22/جولائی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

آفت کے دور میں ہر کسی کو عوام کی مدد کرنا چاہیے

سہدیئ دیوی بالیکاانٹرکالج کے مینجر وشال ورما نے 3 ماہ کی فیس معاف کرنے کے اعلان پر کیا اپنے خیالات کا اظہار

ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :22/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
معروف تعلیمی ادارہ سہدیئ دیوی بالیکا انٹر کالج نے 3 ماہ کی فیسیں معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس  کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹانڈہ تحصیل کے تحت بسکھاری بلاک کے بڑھنا پورگاؤں میں واقع سہدیئ دیوی بالیکا انٹر کالج کے مینجر سابق ایم ایل سی وشال ورما نے والدین پر دباؤ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 3 ماہ اپریل، مئی و جون تک کی فیسیں معاف کر دی ہیں۔ کالج کے مینجر اجے کمارعرف وشال ورما نے آج  نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے والدین اور سرپرستوں کی حالت دیکھ کر 3 ماہ کی مکمل اسکول فیس چھوڑ دی ہے۔ جو کہ لاکھوں روپے سے زائد بنتی ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آفت کے اس دور میں ہر کسی کو عوام کی مدد میں اپنا حصہ ڈالناچاہیے۔ کیونکہ کمائی سے زیادہ انسانیت ضروری ہے۔ وشال ورما نے باتچیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہو گئے تو والدین اور سرپرستوں کے لئے فیس ادا کرنا مشکل ہو گیا تھا، اس وقت میں والدین اور سرپرستوں سےنظریں ملانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو گیا تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کالج کے تقریباً  700 والدین اور سرپرستوں کو 3 ماہ کی فیسیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ان کا کالج علاقے کے بہترین سکولوں میں شامل ہوتا ہے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں بچے بچیوں کو معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ وشال ورما نے اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور ضرورت مندوں کے گھر راشن بھی بھیجنے کا کام کیا تھا۔