اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آستانہ مخدوم کے سرپرست اعلیٰ مولانا فخرالدین اشرف نے عرس خاص کے موقع پر کی خصوصی دعائیں ٹانڈہ/امبیڈکرنگر:17/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 17 September 2020

آستانہ مخدوم کے سرپرست اعلیٰ مولانا فخرالدین اشرف نے عرس خاص کے موقع پر کی خصوصی دعائیں ٹانڈہ/امبیڈکرنگر:17/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری


 آستانہ مخدوم کے سرپرست اعلیٰ مولانا فخرالدین اشرف نے عرس خاص کے موقع پر کی خصوصی دعائیں


ٹانڈہ/امبیڈکرنگر:17/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! معراج احمد انصاری 

درگاہ کچھوچھہ میں تارک السلطنت حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کے 634 واں سالانہ عرس  کے خاص روز کووڈ 19 وباء کے پیش نظر جاری سرکاری ہدایات پرعمل کرتے ہوئے انتہائی سادگی کے ساتھ آج 28 محرم الحرام مطابق 17ستمبر بروز جمعرات کو قدیمی روایات کے مطابق صاحبِ سجادہ آستانہ عالیہ کے سرپرست اعلیٰ و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف اپنی رہائش گاہ بسکھاری سے درگاہ واقع خانقاہِ معلیٰ لحد خانہ پہنچے۔ جہاں پرفقراء و خادمِ آستانہ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے یہاں پرمخدوم اشرف جہانگیرسمنانیؒ کے قدیمی خرقہ زیبِ تن فرمایا اور آستانہ مخدوم پر پہنچ کر کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کے ساتھ رسم گاگر ادا کیا۔ اس دوران صاحبِ سجادہ نے ملک میں امن و خوشحالی، تمام عقیدت مندوں کی حاجت، بیماریوں اور وباؤں سے حفاظت اور ان کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔ واضع ہو کہ حضرت مخدوم اشرف جہانگیرسمنانیؒ نے 28 محرم الحرام 828ھ کو داعئ اجل کو لبیک کہا، اسی یاد میں یہ عرس منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر سید فیضان اشرف عرف چاند میاں، سیدمعراج اشرف، سیدآل مصطفیٰ چھوٹے بابو، سیدخلیق اشرف، سیدمعراج الدین، سیدسراج اشرف، سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مصاب عظیم، سیدقسیم اشرف، مجیب احمد سونو، سیدعلی اشرف، پولیس و انتظامیہ کے افسران موجود رہے۔